Ugc Net Jrf Urdu Paper June 2019

دوستوں جون 2019 نیٹ جے آر ایف اردو پرچہ  آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔

(مہربانی کرکے اس کوئز کو اپنے دوستوں میں شیئر ضرور کریں 

320
Created on By Mohd Hilal Alam

Net/Jrf Old Paper

Ugc Net Jrf June 2019 PAPER - II Urdu

*Ugc Net Jrf Urdu Paper  June 2019*

(Karwan E Adab & Adabi Kavish)

اپنا نام ڈالئے

1 / 100

”اپنے دکھ مجھے دے دو“ میں مدن کس چیز کا کاروبار کرتا ہے؟

2 / 100

ملا وجہی نے ”قطب مشتری“ میں کن شعرا کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”اگر وہ آج ہوتے تو میرے شعر کو زیادہ رواج ملتا۔“

3 / 100

امتیاز علی تاج کی موت کس طرح ہوئی؟

4 / 100

”باغ و بہار“ میں پہلا درویش کس کا بیٹا ہے؟

5 / 100

تذکرہ”چمنستان شعرا“ کو کس نے مرتب کیا؟

6 / 100

ایسا بادشاہ سلطنت پناہ کہ زمام ایالت و سرفرازی اور عنان ِ عدالت و بندہ نوازی بیچ ملک ہندوستان کے کف کفایت اور قبضہ درایت اوس کے میں آئی اور طلیعہ سپاہ اوس کی نے جس طرف منھ دکھلایا،صبح اقبال مطلع رمانی و امال سے طالع ہو منھ دکھلائے۔“
یہ عبارت کس کتاب کی ہے؟

7 / 100

”دھرتی کی بیٹیاں مرد کو یوں سمجھتی تھیں، جیسے بادل کا ٹکڑاہو، جس کی طرف بارش کے لیے منھ اٹھا کر دیکھنا ہی پڑتاہے۔نہ بر سے تومنتیں ماننی پڑتی ہیں، جادو ٹونے کرنے پڑتے ہیں۔“
یہ اقتباس راجندر سنگھ بیدی کے کس افسانے سے لیا گیا ہے؟

8 / 100

”تضحیک روزگار“ کس قسم کا قصیدہ ہے؟

9 / 100

”یہودی کی لڑکی“ انگریزی کے کس ڈرامے سے ماخوذ ہے؟

10 / 100

”بارش ہوئی کسانوں کے دل ہرے ہو گئے۔کتنی خوشی کتنی مسرت تھی۔اس دن مسرت کا جام گویا چھلکا پڑتا تھا۔زمین کی جیسے پیاس ہی نہ بجھتی تھی، پیا سے کسان اس طرح اچھل رہے تھے جیسے بوندیں نہیں اشرفیاں برس رہی ہوں۔“
یہ اقتباس کس ناول سے ماخوذہے؟

11 / 100

”آج کل یوروپ میں شاعری کے کمال کا اندازہ اس بات سے بھی کیا جاتا ہے کہ اس نے اور شعرا سے کس قدر زیادہ الفاظ خوش سلیقگی اور شائستگی سے استعمال کیے ہیں۔“
یہ بیان کس نقاد کا ہے؟

12 / 100

درج ذیل محققین میں سے کس نے غالب کا دیوان مرتب کیا ہے؟

13 / 100

پسر محبسٹن کی حکایت کس داستان میں شامل ہے؟

14 / 100

نظر خلق سے چھپ سکتے نہیں اہل صفا
تہ دریا سے بھی جا ڈھونڈ نکالا گوہر
کور باطن کو ہو کیا جوہر دانش کی شناخت
کہ پرکھتا نہیں جز دیدہ بینا گوہر
قصیدے کے یہ اشعار کس شاعر کے ہیں؟

15 / 100

”اردو املا“ کے نام سے ایک مبسوط اور ضخیم کتاب کس محقق نے ترتیب دی ہے؟

16 / 100

نعیمہ،صالحہ اور فہمیدہ کس ناول کے کردار ہیں؟

17 / 100

مرزا دبیر کی پیدائش کس شہر میں ہوئی؟

18 / 100

”اس مجموعے کی اشاعت ایک طرح کا اعتراف شکست ہے۔شاید ہی اس میں دوچار نظمیں قابل برداشت ہوں۔“
کس شاعر نے یہ بات اپنے مجموعہ کلام کے بارے میں لکھی ہے؟

19 / 100

مندرجہ ذیل میں سے ریڈیو فیچر کے بارے میں کون سا بیان درست ہے؟

20 / 100

کس ادیب کی پیدائش مکہ مکرمہ میں ہوئی؟

21 / 100

ملکہ شمسہ تاجدار اور ملکہ نوبہار گلشن کس داستان کے کردار ہے؟

22 / 100

تمنّاؤں میں الجھایا گیا ہوں
کھلونے دے کے بہلایا گیا ہوں
یہ کس کا مطلع ہے؟

23 / 100

”غزل کی اصلاح تمام اصناف سخن میں سب سے زیادہ اہم اور ضروری ہے۔“
یہ بیان کس کا ہے؟

24 / 100

”تفسیر غالب“ کے عنوان سے درج ذیل میں سے کس محقق نے غالب پر کتاب لکھی ہے؟

25 / 100

”تنقید اور ادب میں ناگزیر ربط ہے۔تنقید ادب کی پیروی کرتی ہے،ادب سے الگ ہو کر یہ سانس نہیں لے سکتی۔“
یہ کس نقاد کا بیان ہے؟

26 / 100

یہ اسکیم نظام سقّے کے وقت سے چلی آتی ہے لیکن مصیبت یہ ہے کہ نظام کے اپنے ہاتھ کے لکھے ہوئے اہم مسودات بعض تو تلف ہو چکے ہیں اور جو باقی ہیں ان کے پڑھنے میں بہت دقت پیش آرہی ہے۔“
یہ اقتباس کس مضمون کا ہے؟

27 / 100

میر انیس اور مرزا دبیر نے کس ہئیت میں مر ثیے کہے ہیں؟

28 / 100

”غالب کی جمالیات“ کے نام سے کس تنقید نگار کی کتاب شائع ہوئی؟

29 / 100

مثنوی گلزار نسیم میں بکاولی جمیلہ کے ساتھ روح افزا کی خبر لینے جاتی ہے تو کتنے دن بعد لوٹتی ہے؟

30 / 100

”سودا کی نظموں کا تجزیہ تفصیل سے کیا جائے تو عوام خصوصاً مسلمانوں کے انداز معاشرت کا خاکہ بہت صفائی سے کھینچا جا سکتا ہے۔“یہ کس کا بیان ہے؟

31 / 100

پلا آتشیں آب پیر مغاں
کہ بھولے مجھے گرم و سرد جہاں
اس شعر سے سحر البیان‘ کے کس باب کا آغاز ہوتا ہے؟

32 / 100

”غبار خاطر“پہلی بار کب شائع ہوئی؟

33 / 100

یہ موج نفس کیا ہے! تلوار ہے
خودی کیا ہے؟ تلوار کی دھار ہے!
خودی کیا ہے؟ رازِ درونِ حیات
خودی کیا؟بیدایئ کائنات!
خودی جلوہ بدست و خلوت پسند
سمند ہے اک بوند پانی میں بند!
اوپردیے ہوئے اشعار اقبال کی کس نظم سے ماخوذ ہیں؟

34 / 100

داستان”بوستان خیال“ کس بادشاہ کے زمانے میں لکھی گئی؟

35 / 100

”اردو قصیدہ نگاروں میں سودا سب کے سر خیل ہیں“ یہ قول کس کا ہے؟

36 / 100

برے ان پہ وقت آکے پڑنے لگے اب
وہ دنیا میں بس کر اجڑنے لگے اب
بھرے ان کے میلے بچھڑنے لگے اب
بنے تھے وہ جیسے بگڑنے لگے اب
ہری کھیتیاں جل گئیں لہلہا کر
گھٹا کھل گئی سارے عالم پہ چھاکر
اس بند کے خالق کون ہیں؟

37 / 100

چمن میں آج نسیم بہار آپہنچی
نوید نکہت گل بے شمار آپہنچی
صدائے قمری و صورت ہزار آپہنچی
جنوں کی فوج کی دل پر پکار آپہنچی
ہزارشکر کہ فصل بہار آپہنچی
یہ بند کس شعری ہئیت میں لکھاگیا ہے؟

38 / 100

دل یتیموں کا شیشے سے نازک

بات کہتے میں پھوٹ جاتا ہے
دل پدر مردوں کا حباب نمن

مارتے پھونک ٹوٹ جاتا ہے
یہ اشعار کس کتاب میں ہیں؟

39 / 100

میر حسن کی وفات کس شہر میں ہوئی؟

40 / 100

”اصول تحقیق وتدوین متن“ کس کی کتاب ہے؟

41 / 100

کم بولنا ادا ہے ہر چند پر نہ اتنا
مند جائے چشمِ عاشق،تو بھی وہ منھ نہ کھولے
یہ شعر ”باغ وبہار“ میں کس درویش کی سیر میں شامل ہے؟

42 / 100

درج ذیل میں سے کون سا شعری مجموعہ جوش ملیح آبادی کا نہیں ہے؟

43 / 100

قطعہ میں کم سے کم کتنے مصرعے ہوتے ہیں؟

44 / 100

دل گیا رسوا ہوئے آخر کو سودا ہو گیا
اس دور وزہ زیست میں ہم پر بھی کیا کیا ہو گیا
کس کا شعر ہے؟

45 / 100

”لسانیات کا یہ اٹل اصول ہے کہ بول چال کی زبان جتنی تیزی سے بدلتی ہے ادب کی زبان اس کا ساتھ نہیں دے سکتی۔“یہ بیا ن کس کاہے؟

46 / 100

فراق اولاً کس شاعر سے متأثر ہوئے تھے؟

47 / 100

”عروض، آہنگ اور بیان“ کس کی کتاب ہے؟

48 / 100

”غرض کہ یہ خیال کرنا ٹھیک نہیں کہ سر سید کو جو کچھ کامیابی ہوئی وہ صرف اس وجہ سے ہوئی کہ ان کی کوششیں زمانہ کے متقضاکے مطابق تھیں۔“
یہ عبارت کس کتاب کی ہے؟

49 / 100

”ورودمسعود“ کے آٹھویں باب کا نام کیا ہے؟

50 / 100

”یوں تو میں اکثر آپ کی آواز سنا کرتی تھی مگر کبھی بلانے کی جرأت نہ ہوئی مگرآج آپ کی غزل نے بے چین کر دیا،بے ساختہ منہ سے واہ نکل گیا۔ادھر کسی صاحب نے کہا،یہاں آئیے،میں اپنی جگہ پر آپ ہی آپ شرمندہ ہوئی۔جی میں آیا چپ رہوں مگر دل نہ مانا۔“
یہ اقتباس کس ناول سے ماخوذ ہے؟

51 / 100

سرخ یوں ہے رنگ آسمانی لیے
کہ کھلیا کمل پھول پانی لیے
یہ شعر کس مثنوی کا ہے؟

52 / 100

کلیات غالب فارسی کی کل گیارہ مثنویوں کو اردو زبان میں کس نے منتقل کیا؟

53 / 100

”العمدہ“ کس کی تصنیف ہے؟

54 / 100

اردو کے دہلی اور نواح دہلی میں پیدا ہونے کانظریہ کس نے دیا؟

55 / 100

والٹر پیٹر کی تنقید کا تعلق کس دبستان سے ہے؟

56 / 100

غیر حیرت ہے خبر اس آئینہ رو کی کسے
راز کے پردے میں جس کی خامشی آواز ہے
یہ شعر کس کا ہے؟

57 / 100

ناول ”آگ کادریا“ کے کردار’کمال‘ کا پورا نام کیا ہے؟

58 / 100

لطف اگر یہ ہے بتاں صندل پیشانی کا
درج ذیل مصرعوں میں سے صحیح مصرعے کی مدد سے مطلع مکمل کیجئے۔

59 / 100

دنیا حیراں ہو گئی ہے
اس کے مصرعِ اوّل کی نشاندہی ذیل کے مصرعوں میں سے کیجیے۔

60 / 100

رباعی کس بحر میں کہی جاتی ہے؟

61 / 100

”اب مجھے اس سے دلچسپی ہونے لگی۔یہاں تک کی بعض اوقات اپنا کام چھوڑ کر اسے دیکھا کرتامگر اسے کچھ خبر نہ ہوتی کہ کوئی دیکھ رہا ہے یا اس کے پاس کیا ہو رہا ہے۔وہ اپنے کام میں مگن رہتا۔“
یہ عبارت کس کی تحریر کردہ ہے؟

62 / 100

باغ و بہار میں قصے کا آغاز کس ملک کے بادشاہ کے ذکر سے ہوتا ہے؟

63 / 100

’آب حیات‘ میں میر مستحسن علی خلیق کا بیان کس دور کے تحت کیا گیا ہے؟

64 / 100

ذیل میں سے کس شاعر نے صنف ریختی میں طبع آزمائی نہیں کی؟

65 / 100

ہم میں باقی نہیں اب خالد جاں بازکا رنگ
دل پہ غالب ہے فقط حافظ ِ شیراز کا رنگ
یہ شعر کس کا ہے؟

66 / 100

”میری رائے میں عورت سے بڑا سیاست داں کوئی نہیں۔وہ جو گھر میں حکومت کر سکتی ہے،ملک میں بھی راج کر سکتی ہے۔تمہارے خیال میں یہ سارے نسوانی حربے جن کی بدولت عورتیں مردوں کی کمائی،شخصیت، یہاں تک کہ تخیل تک کوغضب کر لیتی ہیں،کوئی اہمیت ہی نہیں رکھتے۔“
درج بالا اقتباس کس ناول سے ماخوذ ہے؟

67 / 100

”آغا حشر اور اردو ڈراما“ کس کی تصنیف ہے؟

68 / 100

”جمبوجیٹ یعنی بوئنگ 747 میں جگہ بہت ہوتی ہے، اندر سے یہ جہاز نہیں دیوان خانہ بلکہ سنیما ہال نظر آتا ہے۔اس فرق کے ساتھ کہ وہاں لوگ پھینٹے باندھے کوکا کولا اورمونگ پھلی بیچتے دکھائی دیتے ہیں،یہاں شائستہ اور مہر بان بی بیاں آپ پر ہزار جان سے نہ سہی، مروت سے مسکراہٹوں کا چھڑکاؤ کرتی گزرتی ہیں۔“
یہ عبارت کس کتاب کی ہے؟

69 / 100

ذوق کے بعد بہادر شاہ ظفر نے کس کی شاگردی اختیارکی؟

70 / 100

مشرقی شعریات میں ذیل کے ناقدین میں سے ”نفسیاتی تنقید“ پر کس کی کتاب ہے؟

71 / 100

”مثنوی گلزار نسیم“ میں بکاؤلی کی شادی کا پیغام لے کر کون جاتا ہے؟

72 / 100

”گریز“کس کی نظم کا عنوان ہے؟

73 / 100

غالب کی فارسی مثنوی ”چراغ دیر“ کا منظوم ترجمہ کس نے کیا؟

74 / 100

عالمِ آب و خاک میں تیرے ظہور سے فروغ!
ذرہ ریگ کو دیا تونے طلوعِ آفتاب!
شوکت سنجر وسلیم، تیرے جلال کی نمود!
فقرِ جنیدو با یزید، تیرا جمالِ بے نقاب!
اوپر دیے ہوئے شعر اقبال کی کس نظم سے لیے گئے ہیں؟

75 / 100

 یہ سچ نہیں ہے۔ کیا کوئی دنیا میں ایسا بھی ہے جو اپنے شہنشاہ سے محبت نہ کرتا ہو؟
یہ مکالمہ کس ڈرامے کا حصہ ہے؟

76 / 100

”وہ دن بھر گھر میں تنہا پڑی رہے گی۔ کس سے ہنسے گی، کس سے بولے گی؟یہ سوچ کر اس کا دل لرز جاتا۔جوں جوں وقت قریب آتاتھا۔ اس کے حواس معطل ہوتے جاتے تھے۔وہ کام کرتے کرتے جیسے کھو جاتی تھی اور ٹکٹکی باند کر کسی چیز کی طرف دیکھنے لگتی تھی۔“
یہ اقتباس پریم چند کی کس کہانی سے لیا گیا ہے؟

77 / 100

فورٹ ولیم کالج سے وابستہ منشی للو لال جی کا آبائی وطن کہاں تھا؟

78 / 100

”فن کی نظرسے ان کی شاعری میں نقائص ہیں۔تخیل کی نظر سے طرح طرح کی ناہمواریاں ہیں۔مگر ان کی صداقت اور انسان دوستی سب پر پردہ ڈال دیتی ہے۔“
احتشام حسین نے یہ بات کس شاعر کے لیے کہی ہے؟

79 / 100

آل احمد سرور کس سنہ میں انٹر نیشنل اور نیشنلسٹ کانگریس کے اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو گئے؟

80 / 100

”آرائش محفل“ فورٹ ولیم کالج کے کس مصنف کی کتاب ہے؟

81 / 100

درج ذیل قصائد میں سے کون سا قصیدہ ہے جس میں کسی کی مدح نہیں کی گئی ہے؟

82 / 100

ذیل میں مند رج مصنفین میں سے ”کاشف الحقائق“ کس کی تصنیف ہے؟

83 / 100

”مہذب قوموں کی پیروی“ کس کا مضمون ہے؟

84 / 100

سودا کے بارے میں کس نے لکھا ہے کہ ”وہ اپنے قلم کی نوک زہر میں بجھالیتے تھے۔ اور نظموں سے آگ کی لپٹیں نکلنے لگتی تھیں۔

85 / 100

’سلامتی‘ کس ناول کا کردار ہے؟

86 / 100

ابن انشاء نے فلپائن کا سفر کس سن میں کیا؟

87 / 100

”ترجمہ نگاری کا فن“کس کی مرتب کردہ کتاب ہے؟

88 / 100

کر گیا روشن ہمیں پھر سے کوئی بدرِ منیر
ہم تو سمجھے تھے کہ سورج کو گہن لگنے لگا
اس شعر کے تخلیق کار کون ہیں؟

89 / 100

نظم”آدمی نامہ“ کس ہئیت میں ہے؟

90 / 100

مسعود حسین خاں کے مورث اعلیٰ کا نام کیاہے؟

91 / 100

”اندر سبھا اوراندر سبھائیں“ کس کی تصنیف ہے؟

92 / 100

صحیح زمرے کی نشان دہی کیجیے۔
(۱لف) ناول: ہم وحشی ہیں۔ فائر ایریا۔ ضحاک
(ب)افسانہ: بازآمد۔ الاؤ۔راستہ بند ہے
(ج)ڈرامہ: فٹ پاتھ کے شہزادے۔اسیر حرص۔دیکھ رہے ہیں نین
(د)انشائیہ: شامت اعمال۔روشنی۔ جنون لطیفہ

93 / 100

درج ذیل نظم نگاروں میں کون دہلی میں پیدا ہوا؟

94 / 100

”پھول متی“پریم چند کے کس افسانے کا کردار ہے؟

95 / 100

”جنرل کمیٹی آف پبلک انسٹرکشن“ کی دلی شاخ کے سکریٹری جوزف ہنری ٹیلر سفارشات اور رپورٹ کے تحت کس ادارے کا قیام عمل میں آیا؟

96 / 100

فضلی کی کربل کتھا مرتبہ مالک رام اور مختار الدین احمد میں کل کتنی مجلسیں ہیں؟

97 / 100

”رانی کیتکی کی کہانی“ میں جگت پرکاش کے گرو کہاں رہتے تھے؟

98 / 100

ذیل میں سے کون سی کتاب شبلی نعمانی کی ہے؟

99 / 100

کالی داس کی لازوال تخلیق ”شکنتلا“ کا ترجمہ ان میں سے کس نے کیا تھا؟

100 / 100

ناول امراؤجان ادا میں امراؤ،خورشید، امیر جان، بسم اللہ جب ساون کے مہینے میں جانے کے لیے تیارہو رہی تھیں تو وہ کون سا دن تھا؟

Your score is

The average score is 73%

0%

  • Nuzhat perween
    February 11, 2023 at 6:05 pm

    ماشاء اللہ
    71 درست ہیں سوالات بہت عمدہ تھے
    بہت بہت شکریہ سر

error: Content is protected !!