Ugc Net Jrf Urdu Paper Dec 2019

[کاروان ادب ٹیسٹ] *{نیٹ پرچہ}*

 (Dec2019)موضوع:-  دسمبر.    2019  . کا نیٹ پرچہ

««««««««««««««««««««««««

کاروان ادب کے سبھی ٹیسٹ اور کلاس مفت ہوتی ہیں۔ اُردو ادب کا اکیلا ایسا چینل جس کا مقصد اُردو کے ساتھیوں کو ڈیجیٹل کی دنیا میں شامل کرنا ہے۔

»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»

دوستوں   دسمبر.    2019 نیٹ جے آر ایف اردو پرچہ  آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔

(مہربانی کرکے اس کوئز کو اپنے دوستوں میں شیئر ضرور کریں 

185
Created on By Mohd Hilal Alam

Net/Jrf Old Paper

Ugc Net Jrf Dec 2019 PAPER - II Urdu

*Ugc Net Jrf Urdu Paper  Dec 2019*

(Karwan E Adab & Adabi Kavish)

اپنا نام ڈالئے

1 / 100

ذیل میں سے دو زمرے زمانی اعتبار سے درست ہیں۔
(A) ملا وجہی، انشاء اللہ خاں انشاء، میر امن
(B) میر امن، رجب علی بیگ سرور،ملا وجہی
(C) انشاء اللہ خاں انشاء، میر امن، رجب علی بیگ سرور
(D) میر امن، رجب علی بیگ سرور، ملا وجہی
صحیح زمرے کی نشاندہی کیجئے:

2 / 100

ذیل میں لکھے گئے تذکروں کے مولفین کے نام جوڑئیے:
(A) تذکرہ ہندی (i) میر تقی میرؔ
(B) نکات الشعراء (ii) میر حسن
(C) تذکرہ شعرائے اردو (iii) شیفتہ
(D) گلشن بے خار (iv) مصحفی 

3 / 100

ذیل میں لکھی گئی کتابوں کو ان کے مصنفین سے جوڑئیے:
(A) نئی تنقید (i) مجنوں گورکھپوری
(B) عکس اور آئینے (ii) محمد حسن
(C) ادبی تنقید (iii) جمیل جالبی
(D) افسانہ اور اس کی غایت (iv) احتشام حسین 

4 / 100

ذیل میں درج اجزائے ترکیبی کی صحیح ترتیب کی نشاندہی کیجئے:

5 / 100

ذیل میں دو زمرے صحیح ہیں۔
(A) میرامن، میر شیر علی افسوس، نہال چند لاہوری
(B) نام دیومالی، کندن، خندان
(C) شکست گزیدہ،دارا شکوہ، حضرت جان
(D) آسمان روشن ہے، شکست، ضدی
صحیح زمرے کی نشاندہی کیجئے:

6 / 100

ذیل میں ایک دعویٰ اور ایک دلیل دی گئی ہے۔ انھیں غور سے پڑھیے اور صحیح زمرے کی نشاندہی کیجیے:
دعویٰ: بیدی عورتوں کی نفسیات کی عکاسی کا بہت بڑا فنکار ہے۔
دلیل: اس نے مختلف صورت حال میں عورتوں کی پیچیدہ نفسیات کی فنکارانہ عکاسی کی ہے۔

7 / 100

پریم چند کے ناولوں کی زمانی اعتبار سے صحیح ترتیب کیا ہے:

8 / 100

افسانوی مجموعوں کے اعتبار سے مصنفین کے نام جوڑئیے:
(A) ہم وحشی ہیں (i) راجندر سنگھ بیدی
(B) اپنے دکھ مجھے دیدو (ii) عصمت چغتائی
(C) راستہ بند ہے (iii) کرشن چندر
(D) چوٹیں (iv) جیلانی بانو 

9 / 100

ذیل میں ایک دعویٰ اور ایک دلیل دی گئی ہے۔ انھیں غور سے پڑھیے اور صحیح زمرے کی نشاندہی کیجیے
دعویٰ: میر حسن اُردو کے سب سے بڑے مثنوی نگار ہیں۔
دلیل: کیونکہ انہوں نے گیارہ مثنویاں لکھی ہیں۔

10 / 100

”کسی گاؤں کے کنارے ایک بڑھیا کی جھونپڑی تھی، ٹھلیا اور بدھنا پانی سے بھرا ہوا تھا اور وہ پیر زن چرخا کاٹتی تھی۔ کتا کوزے کے نزدیک گیا۔ چاہا کہ لوٹے کواٹھاوے، عورت نے ڈانٹا، لوٹا اس کے منہ سے چھوٹا، گھڑے پر گرا، مٹکا پھوٹا، باقی باسن لڑھ گئے۔ پانی بہہ چلا“۔
یہ عبارت کس داستان کی ہے؟

11 / 100

وفات کے اعتبار سے صحیح ترتیب کی نشاندہی کیجئے:

12 / 100

پوچھا ”کوئی وجہ؟“
”وقت آنے پر معلوم ہوجائے گا“
”میں ابھی جاننا چاہتاہوں“
”تمھیں میراحکم ماننا پڑے گا“
یہ مکالمہ ناول ”گودان“ کے کن دو کرداروں کے درمیان ہے۔

13 / 100

آنچ پھولوں پہ نہ آنے دے مگر
شہر یار کے اس مصرع کو ذیل کے مصرعوں میں سے صحیح مصرعہ چن کر شعر مکمل کیجیے:

14 / 100

ذیل میں سے دو زمرے صحیح ہیں۔
(A) مطلع اور وزن۔ غزل
(B) تشبیب اور گریز۔ قصیدہ
(C) شہادت اور دعا۔ مرثیہ
(D) چار مصرعے اور سترہ سالمے۔ ہائیکو
صحیح زمرے کی نشاندہی کیجئے:

15 / 100

ذیل میں سے دو زمرے صحیح ہیں۔
(A) دانہ ودام، گرہن، کوکھ جلی، اپنے دُکھ مجھے دے
(B) روشنی کی رفتار، ایک چادر میلی سی، شکست، اپنے دکھ مجھے دے
(C) ستاروں سے آگے، شیشے کے گھر، پت جھڑ کی آواز، روشنی کی رفتار
(D) اپنے دُکھ مجھے دے، گنجے فرشتے، دل کسی کا دوست نہیں،آگ کا دریا
صحیح زمرے کی نشاندہی کیجئے:

16 / 100

سورج نے دیا اپنی شعاعوں کو یہ پیغام---------دنیا ہے عجب چیز کبھی صبح کبھی شام
مدت سے تم آوارہ ہو پہنائے فضا میں--------- بڑھتی ہی چلی جاتی ہے بے مہرئی ایام
نے ریت کے ذروں پہ چمکنے میں ہے راحت-------نے مثلِ صبا طوفِ گل ولالہ میں آرام
پھر میرے تجلی کدۂ دل میں سما جاؤ----------چھوڑو چمنستان وبیابان و درو بام
آفاق کے ہر گوشہ سے اٹھتی ہیں شعائیں --------- بچھڑے ہوئے خورشید سے ہوتی ہیں ہم آغوش
اک شور ہے مغرب میں اُجالا نہیں ممکن----------افرنگ مشینوں کے دھوئیں سے ہے سیہ پوش
مشرق نہیں گو لذت نظارہ سے محروم-----------لیکن صفتِ عالم لاہوت ہے خاموش
پھر ہم کو اسی سینہ روشن میں چھپائے------------اے مہر جہاں تاب نہ کر ہم کو فراموش
نظم کا یہ اقتباس کس شاعر کی تخلیق ہے؟

17 / 100

ہاں سنبھل جا اب کہ زہرہ اہل دل کے آب ہیں
کتنے طوفاں تیری کشتی کے لیے بے تاب ہیں
اس شعر پر جوش ملیح آبادی کی کونسی نظم ختم ہوتی ہے؟

18 / 100

نظم ”شعاعِ امید“ اقبال کے کس شعری مجموعے میں شامل ہے؟

19 / 100

سورج نے دیا اپنی شعاعوں کو یہ پیغام---------دنیا ہے عجب چیز کبھی صبح کبھی شام
مدت سے تم آوارہ ہو پہنائے فضا میں--------- بڑھتی ہی چلی جاتی ہے بے مہرئی ایام
نے ریت کے ذروں پہ چمکنے میں ہے راحت-------نے مثلِ صبا طوفِ گل ولالہ میں آرام
پھر میرے تجلی کدۂ دل میں سما جاؤ----------چھوڑو چمنستان وبیابان و درو بام
آفاق کے ہر گوشہ سے اٹھتی ہیں شعائیں --------- بچھڑے ہوئے خورشید سے ہوتی ہیں ہم آغوش
اک شور ہے مغرب میں اُجالا نہیں ممکن----------افرنگ مشینوں کے دھوئیں سے ہے سیہ پوش
مشرق نہیں گو لذت نظارہ سے محروم-----------لیکن صفتِ عالم لاہوت ہے خاموش
پھر ہم کو اسی سینہ روشن میں چھپائے------------اے مہر جہاں تاب نہ کر ہم کو فراموش
آفاق کے ہر گوشے سے اُٹھنے والی شعاعیں کس سے ہم آغوش ہوتی ہیں؟

20 / 100

زمانی اعتبار سے صحیح ترتیب کی نشاندہی کیجئے:

21 / 100

مصنفین کے اعتبار سے کتابوں کے نام جوڑئیے:
(A) عبداللہ حسین (i) امراؤ جان ادا
(B) انتظار حسین (ii) اداس نسلیں
(C) الیاس احمد گدی (iii) بستی
(D) مرزا ہادی رسوا (iv) فائرایریا 

22 / 100

ذیل میں سے دو زمرے صحیح ہیں۔
(A) غیروں پر کھل نہ جائے کہیں راز دیکھنا میری طرف بھی غمزہ غماز دیکھنا
(B) مت رکھیو گرد تارکِ عشاق پرقدم پامال ہونہ جائے کہیں شان دیکھنا
(C) ناکامیوں کاگاہ گلہ گاہ شکر ہے شوق وصال واندوہ ہجراں نہیں رہا
(D) دل قابلِ محبت جاناں نہیں رہا وہ ولولہ وہ جوش وہ طغیاں نہیں رہا
صحیح زمرے کی نشاندہی کیجئے:

23 / 100

ذیل میں سے دو زمرے صحیح ہیں۔
(A) چپک رہا ہے بدن پر لہو سے پیراہن
ہماری جیب کو اب حاجت رفو کیا ہے
(B) رہی نہ طاقتِ گفتار اور اگر ہو بھی
کوئی بتاؤ کہ وہ شوخ تند خو کیا ہے
(C) ہر اک بات پہ کہتے ہو تم کہ تو کیا ہے
تمہیں کہو کہ یہ انداز گفتگو کیا ہے
(D) ہوا ہے شہ کا مصاحب پھرے ہے اتراتا
وگر نہ خوف بد آموزی عدو کیا ہے
صحیح زمرے کی نشاندہی کیجئے:

24 / 100

ذیل میں سے دو زمرے صحیح ہیں۔
(A) کنور ادئے بھان، راجا جگت پرکاش، راجا سورج بھان
(B) راجا جگت پرکاش، چتر سین، اُماناتھ
(C) مدن بان، رانی کیتکی، دلآرام
(D) رانی کیتکی،مہندر گر، مدن بان

25 / 100

ذیل میں ناقدین کو زمانی اعتبار سے کیسے لکھا جائے گا؟

26 / 100

”اس کی آواز لرز رہی تھی۔ نیاز نے اس کو پیار سے ڈانٹا۔ پاگل مت بنو۔ اور اس کو اپنے دونوں بازوؤں پراٹھالیا۔ سلطانہ نے کوئی مزاحمت نہ کی، وہ سہمی ہوئی سی اس کے سینے سے لگ گئی۔ نیاز اس کو بازوؤں پراٹھائے ہوئے کمرے کے باہر آگیا۔ بارش کے قطرے کھڑکی کے شیشوں پر، درختوں پر، چھتوں پر بچ رہے تھے۔ ہوا فراٹے بھرتی ہوئی درختوں سے گزرتی تو ایسا محسوس ہوتا کہ کوئی زور زور سے قہقہے لگارہا ہے۔“

مذکورہ بالا اقتباس کس ناول سے ماخوذ ہے؟

27 / 100

تری باندی کی باندی ہورہوں گی
جو کچھ مجھ کو کہے گا سو کروں گی
کس مثنوی کا شعر ہے؟

28 / 100

ذیل میں ایک دعویٰ اور ایک دلیل دی گئی ہے۔ انھیں غور سے پڑھیے اور صحیح زمرے کی نشاندہی کیجیے:
دعویٰ: ناول امراؤ جان ادا لکھنو کی تہذیبی زندگی کا ایک اہم مرقع ہے۔
دلیل: مرزا رسوا نے لکھنو کی تہذیبی فضا کو ناول میں مرکزی حیثیت دی ہے۔

29 / 100

ذیل میں سے دو زمرے وطنی اعتبار سے صحیح ہیں۔
(A) قلی قطب شاہ،وجہی
(B) میر تقی میر، غالب
(C) آتش، کلیم عاجز
(D) شاد عظیم آبادی، فانی بدایونی

30 / 100

”سمندر دور ہے“ کس کا افسانوی مجموعہ ہے؟

31 / 100

ذیل میں سے دو زمرے صحیح ہیں۔
(A) پلٹ پلٹ کے قفس ہی کی سمت جانا ہوا
کسی نے راہ بتائی نہ آشیانے کی
(B) دشوار تو نہیں غم ہستی کاخاتمہ
ان کی خوشی نہیں ہے تو ان کی ہنسی سہی
(C) زندگی کی دوسری کروٹ تھی موت
زندگی کروٹ بدل کے چپ رہی
(D) آتی رہے گی خیر اب اس زندگی کو موت
یہ تو ہوا کہ موت میری زندگی ہوئی
گرچہ سامان سحر کا تھا، نہ افطاری کا
صحیح زمرے کی نشاندہی کیجئے:

32 / 100

ذیل میں سے دو زمرے صحیح ہیں۔
(A) دلچسپ، دلکش، مینا بازار
(B) مینا بازار، دلکش، شعاع اُمید
(C) نیکی کاپھل، طاہرہ، خوفناک محبت
(D) روٹی نامہ، خوشامد، دِل کی پیاس
صحیح زمرے کی نشاندہی کیجئے:

33 / 100

ذیل میں سے دو زمرے درست ہیں۔
(A) بے نظیر، بدرِ منیر، فیروز شاہ
(B) فیروز شاہ، بے نظیر، نجم النساء
(C) فیروز شاہ، ماہِ رُخ، سلیم
(D) علیم، نصوح، منقو خاں
صحیح زمرے کی نشاندہی کیجئے:

34 / 100

سورج نے دیا اپنی شعاعوں کو یہ پیغام---------دنیا ہے عجب چیز کبھی صبح کبھی شام
مدت سے تم آوارہ ہو پہنائے فضا میں--------- بڑھتی ہی چلی جاتی ہے بے مہرئی ایام
نے ریت کے ذروں پہ چمکنے میں ہے راحت-------نے مثلِ صبا طوفِ گل ولالہ میں آرام
پھر میرے تجلی کدۂ دل میں سما جاؤ----------چھوڑو چمنستان وبیابان و درو بام
آفاق کے ہر گوشہ سے اٹھتی ہیں شعائیں --------- بچھڑے ہوئے خورشید سے ہوتی ہیں ہم آغوش
اک شور ہے مغرب میں اُجالا نہیں ممکن----------افرنگ مشینوں کے دھوئیں سے ہے سیہ پوش
مشرق نہیں گو لذت نظارہ سے محروم-----------لیکن صفتِ عالم لاہوت ہے خاموش
پھر ہم کو اسی سینہ روشن میں چھپائے------------اے مہر جہاں تاب نہ کر ہم کو فراموش
عالم لاہوت کی صفت نظم میں کیا بتائی گئی ہے؟

35 / 100

رات کو رو رو صبح کیا یا دن کو جوں تو شام کیا
ذیل کے مصرعوں سے مصرع اول کی نشاندہی کرکے شعر پورا کیجیے۔

36 / 100

”اس کی آواز لرز رہی تھی۔ نیاز نے اس کو پیار سے ڈانٹا۔ پاگل مت بنو۔ اور اس کو اپنے دونوں بازوؤں پراٹھالیا۔ سلطانہ نے کوئی مزاحمت نہ کی، وہ سہمی ہوئی سی اس کے سینے سے لگ گئی۔ نیاز اس کو بازوؤں پراٹھائے ہوئے کمرے کے باہر آگیا۔ بارش کے قطرے کھڑکی کے شیشوں پر، درختوں پر، چھتوں پر بچ رہے تھے۔ ہوا فراٹے بھرتی ہوئی درختوں سے گزرتی تو ایسا محسوس ہوتا کہ کوئی زور زور سے قہقہے لگارہا ہے۔“

مذکورہ بالا اقتباس میں نیاز اور سلطانہ کے درمیان کیا رشتہ ہے؟

37 / 100

غالب کا دیباچہ بوستان خیال کی کس جلد میں شامل ہے؟

38 / 100

نزع میں فانیؔ چپکے چپکے تونے یہ کس کانام لیا کیوں ادا کافر تیری زباں پر اب بھی خدا کانام نہیں
فانی کا یہ مقطع سن کرکس شاعر نے کہا؟
”خدا کی قسم وہ مقطع کہا ہے کہ اگر ساری عمر بھی پڑھے جاؤ تو سننے والے کونیا لطف آئے گا۔“

39 / 100

اس زمانے میں بھی یہ ظرف ہمارا دیکھو
غم وہ رکھتے ہیں جو شرمندہ فریاد نہیں
کلیم عاجز کے اس شعر میں ’ظرف‘ کن معنوں میں استعمال ہوا ہے؟

40 / 100

مجتبیٰ حسین نے اپنے سفرنامہ”جاپان چلو جاپان چلو“ میں جاپان کی قدیم راجدھانی کاکیا نام لکھا ہے؟

41 / 100

”نجومی پنڈت، جفرداں حاضر ہوئے۔ بہت سوچ بچار کر برہمنوں نے عرض کی: مہاراج کابول بالا، جاہ وحشم مرتبہ دو بالا، اعلیٰ رہے، ہماری پوتھی کہتی ہے: بھگوان کی دیا سے شہزادے کا چندرماں بلی ہے، چھٹا سورج ہے، جو گرہ ہے وہ بھلی ہے“۔
کس داستان کی عبارت ہے؟

42 / 100

رباعی کا ابتدائی نام کیاتھا؟

43 / 100

ذیل میں سے کسے نحویات کے مطالعے میں شامل نہیں کیاجاتا؟

44 / 100

زمانی اعتبار سے صحیح ترتیب کی نشاندہی کیجیے:

45 / 100

درج ذیل محققین کی زمانی ترتیب کونسی صحیح ہے؟

46 / 100

”اس کی آواز لرز رہی تھی۔ نیاز نے اس کو پیار سے ڈانٹا۔ پاگل مت بنو۔ اور اس کو اپنے دونوں بازوؤں پراٹھالیا۔ سلطانہ نے کوئی مزاحمت نہ کی، وہ سہمی ہوئی سی اس کے سینے سے لگ گئی۔ نیاز اس کو بازوؤں پراٹھائے ہوئے کمرے کے باہر آگیا۔ بارش کے قطرے کھڑکی کے شیشوں پر، درختوں پر، چھتوں پر بچ رہے تھے۔ ہوا فراٹے بھرتی ہوئی درختوں سے گزرتی تو ایسا محسوس ہوتا کہ کوئی زور زور سے قہقہے لگارہا ہے۔“
مذکورہ بالااقتباس ناول کے کس فصل سے ماخوذ ہے؟

47 / 100

ذیل میں سے دو زمرے صحیح ہیں۔
(A) لازم المبتدی، نوسرہار، واحد باری
(B) قطب مشتری، سب رس، میزبانی نامہ
(C) گلشن عشق، علی نامہ، تاریخ اسکندری
(D) دیوان جوشش، دیوانِ رضا، دستور الفصاحت
صحیح زمرے کی نشاندہی کیجئے:

48 / 100

آٹھ مختلف ہیئتوں کامجموعی نام کیا ہے؟

49 / 100

ذیل میں سے ڈرامہ ’انار کلی‘ کے دو زمرے صحیح ہیں۔
(A) باب اول - عشق - منظر اول، دوم، سوم اور چہارم
(B) باب چہارم - عشق اور رقص - منظر اول، دوم، سوم اور چہارم
(C) باب دوم - رقص - منظر اول، دوم، سوم اور چہارم
(D) باب سوم - موت اور عشق - منظر اول، دوم، سوم اور چہارم
صحیح زمرے کی نشاندہی کیجئے:

50 / 100

”اتنا مزا اور اتنی مٹھاس اتنا زہر اور اتنی تلخی دلی جذبات کی اتنی نازک مصوری اور اتنا طوفانی جوش۔۔۔ ایک معجزہ معلوم ہوتا ہے“۔
یہ تبصرہ کس کی شاعری کے تعلق سے کیاگیا ہے؟

51 / 100

ذیل میں سے دو زمرے صحیح ہیں۔
(A) مخدوم محی الدین - چاند تاروں کابن، انتظار،آج کی رات نہ جا
(B) فیض احمد فیض - کہاں جاؤگے، یاد، کتے
(C) اختر الایمان - کتبہ، واپسی، نارسائی
(D) نظیر اکبر آبادی - خوشامد،برسات کی بہاریں، آواز
صحیح زمرے کی نشاندہی کیجئے:

52 / 100

مولانا محمد حسین آزاد نے کس کی شاعری کے بارے میں لکھا ہے کہ وہ تلواروں کی آبداری نشتروں میں بھردیتے ہیں؟

53 / 100

”تعلیم وتدریس کا پیشہ شریف پیشہ ہے۔ تعلیم ہی نے ہمیں انسان بنایا ہے۔ تعلیم حکومتوں سے بے نیاز ہوتی ہے۔ ہمارا فرض ہے کہ انسان نے اپنے شاندار تہذیبی سفر میں جو کچھ بھی سیکھا ہے وہ آنے والی نسلوں کو سکھائیں۔“
یہ عبارت کس کتاب کی ہے؟

54 / 100

سورج نے دیا اپنی شعاعوں کو یہ پیغام---------دنیا ہے عجب چیز کبھی صبح کبھی شام
مدت سے تم آوارہ ہو پہنائے فضا میں--------- بڑھتی ہی چلی جاتی ہے بے مہرئی ایام
نے ریت کے ذروں پہ چمکنے میں ہے راحت-------نے مثلِ صبا طوفِ گل ولالہ میں آرام
پھر میرے تجلی کدۂ دل میں سما جاؤ----------چھوڑو چمنستان وبیابان و درو بام
آفاق کے ہر گوشہ سے اٹھتی ہیں شعائیں --------- بچھڑے ہوئے خورشید سے ہوتی ہیں ہم آغوش
اک شور ہے مغرب میں اُجالا نہیں ممکن----------افرنگ مشینوں کے دھوئیں سے ہے سیہ پوش
مشرق نہیں گو لذت نظارہ سے محروم-----------لیکن صفتِ عالم لاہوت ہے خاموش
پھر ہم کو اسی سینہ روشن میں چھپائے------------اے مہر جہاں تاب نہ کر ہم کو فراموش
 اس نظم کا عنوان بتائیے جس کا یہ اقتباس ہے؟

55 / 100

ذیل میں سے دو زمرے صحیح ہیں۔
(A) گنگو، گومتی، معصوم بچہ
(B) پھول متی، پنڈت اجودیاناتھ، بدنصیب ماں
(C) دیوناتھ، گوپا، شکوہ شکایت
(D) شیوداس، رام پیاری، روشنی
صحیح زمرے کی نشاندہی کیجئے:

56 / 100

”سب رس“ ’میں عافیت شہر‘کے بادشاہ کانام کیا ہے؟

57 / 100

چھوڑوں گی نہ میں ہند کی تاریک فضا کو
جب تک نہ اٹھیں خواب سے مردانِ گراں خواب!
خاور کی امیدوں کایہی خاک ہے مرکز
اقبال کے اشکوں سے یہی خاک ہے سیراب!
چشم مہ وپروین ہے اسی خاک سے روشن
یہ خاک کہ ہے جس کا خزرف ریزہ دُرِ ناب!
یہ اشعار اقبالؔ کی کس نظم سے ماخوذ ہیں؟

58 / 100

تصانیف کے اعتبار سے مصنفین کانام جوڑئیے:
(A) توبۃ النصوح (i) قرۃ العین حیدر
(B) فردو س بریں (ii) عبدالحلیم شرر
(C) گو دان (iii) ڈپٹی نذیر احمد
(D) آگ کا دریا (iv) پریم چند 

59 / 100

کس قصیدہ نگار کو میرؔ نے ”سر آمد شعرائے ہندی“ لکھا ہے؟

60 / 100

ب، پ اور پھ تینوں دو لبی بندشیہ آوازیں ہیں۔ ان تینوں میں صوتی فرق کہاں سے پیدا ہوتا ہے؟

61 / 100

ذیل میں کون سی کتاب کہاں لکھی گئی جوڑئیے:
(A) باغ وبہار (i) حیدر آباد
(B) سب رس (ii) دہلی
(C) فسانہ عجائب (iii) کلکتہ
(D) بوستان خیال (فارسی) (iv) لکھنو

62 / 100

ذیل میں سے دوزمرے صحیح ہیں۔
(A) تنقیدی افکار، لفظ ومعنیٰ، شعر،غیر شعر اور نثر
(B) مسرت سے بصیرت تک، تنقید کیا ہے، نظر اور نظرئیے
(C) ادب اور سماج، تنقیدی جائزے، تنقیدی اشارے
(D) عملی تنقید، اُردو تنقید پر ایک نظر، تنقید اور عملی تنقید
صحیح زمرے کی نشاندہی کیجئے:

63 / 100

”ٹوٹا ستارہ“کس کا افسانہ ہے؟

64 / 100

درج ذیل میں سے مشتاق احمد یوسفی کے انشائیہ کی نشاندہی کیجیے۔

65 / 100

کون سی غزل کس شاعر کی ہے جوڑئیے:
(A) سحر گہ عید میں دور سبو تھا (i) مومن
(B) محرم نہیں ہے تو ہی نوابائے راز کا (ii) حسرت
(C) کسی کا ہوا آج،کل تھا کسی کا (iii) غالب
(D) دل میں خیال یار نے مخمور کردیا (iv) میر

66 / 100

ذیل میں سے دو زمرے صحیح ہیں
(A) روز اول سے چمن میں حسن کے نہیں ہوا پیدا تراجانی ہنوز
(B) ہے حسن تیرا ہمیشہ یکساں جنت سے یہاں کیوں کے جاوے
(C) کیوں کہ ملنا صنم کا ترک کروں دلبری اختیار کھوتی ہے
(D) اقلیم دلبری کا وہ دلربا ہے والی ہے جس پہ صادق مفہوم بے معانی

67 / 100

ذیل میں سے دوزمرے صحیح ہیں۔
(A) مراۃ العروس، فسانہ آزاد، امراؤ جان ادا
(B) فسانہ آزاد، گودان، مراۃ العروس
(C) منصور موہنا، قیس ولبنیٰ، یوسف ونجمہ
(D) ایک لڑکی، پاؤں میں پھول، زعفران میں پھول
صحیح زمرے کی نشاندہی کیجئے:

68 / 100

مثنویوں کے اعتبار سے مصنفین کے نام شامل کیجئے:
(A) پھول بن (i) ملاوجہی
(B) سحرالبیان (ii) ابن نشاطی
(C) گلزار نسیم (iii) میر حسن
(D) قطب مشتری (iv) دیا شنکرنسیم

69 / 100

سورج نے دیا اپنی شعاعوں کو یہ پیغام---------دنیا ہے عجب چیز کبھی صبح کبھی شام
مدت سے تم آوارہ ہو پہنائے فضا میں--------- بڑھتی ہی چلی جاتی ہے بے مہرئی ایام
نے ریت کے ذروں پہ چمکنے میں ہے راحت-------نے مثلِ صبا طوفِ گل ولالہ میں آرام
پھر میرے تجلی کدۂ دل میں سما جاؤ----------چھوڑو چمنستان وبیابان و درو بام
آفاق کے ہر گوشہ سے اٹھتی ہیں شعائیں --------- بچھڑے ہوئے خورشید سے ہوتی ہیں ہم آغوش
اک شور ہے مغرب میں اُجالا نہیں ممکن----------افرنگ مشینوں کے دھوئیں سے ہے سیہ پوش
مشرق نہیں گو لذت نظارہ سے محروم-----------لیکن صفتِ عالم لاہوت ہے خاموش
پھر ہم کو اسی سینہ روشن میں چھپائے------------اے مہر جہاں تاب نہ کر ہم کو فراموش
لذت نظارہ سے کون محروم نہیں ہے؟

70 / 100

مصمّت کوکس اور نام سے جانتے ہیں؟

71 / 100

ذیل میں سے دو زمرے صحیح ہیں۔
(A) فیض۔ سردار جعفری۔ ساحر: ترقی پسند تحریک
(B) ساحر لدھیانوی۔ مخدوم محی الدین۔ اقبال: رومانوی تحریک
(C) حالی۔ شبلی۔ محسن الملک: علی گڑھ تحریک
(D) مخدوم محی الدین۔ اختر الایمان۔ اقبال: جدیدیت
صحیح زمرے کی نشاندہی کیجیے:

72 / 100

ذیل میں سے دوزمرے صحیح ہیں۔
(A) تھا مستعار حسن سے اس کے جو نور تھا خورشید میں بھی اس ہی کاذرہ ظہور تھا
(B) مجلس میں رات ایک ترے پر توے بغری اس شوخ کو بھی راہ پہ لاناضرور تھا
(C) کل پاؤں ایک کاسہ سرپر جو آگیا میں بھی کبھو کسوکا سرپرغرور تھا
(D) پہنچا جو آپ کو تو میں پہنچا خدا کے تئیں معلوم اب ہوا کہ بہت میں بھی دُور
صحیح زمرے کی نشاندہی کیجئے:

73 / 100

ذیل میں سے دو زمرے صحیح ہیں۔
(A) مانگے ہے پھر کسی کولب بام پر ہوس
زلفِ سیاہ رُخ پہ پریشان کیے ہوئے
(B) اک نوبہارِ ناز کو تاکے ہے پھر نگاہ
بیٹھے رہیں تصورِ جاناں کئے ہوئے
(C) برسوں ہوئے ہیں چاک گریباں کیے ہوئے
(D) مدت ہوئی ہے یار کو مہماں کیے ہوئے
عرصہ ہوا ہے دعوتِ مژگاں کیے ہوئے
صحیح زمرے کی نشاندہی کیجیے:

74 / 100

ذیل میں دو زمرے زمانی اعتبار سے صحیح ہیں۔
(A) محمود شیرانی، مولوی عبدالحق، امتیاز علی خاں عرشی، مالک رام
(B) مولوی عبدالحق، محمود شیرانی، قاضی عبدالودود، امتیاز علی خاں عرشی
(C) محمود شیرانی قاضی عبدالودود، امتیاز علی خاں عرشی، مالک رام
(D) مولوی عبدالحق، امتیاز علی خاں عرشی، مالک رام، محمود شیرانی
صحیح زمرے کی نشاندہی کیجئے:

75 / 100

ذیل میں سے دو زُمرے صحیح ہیں۔
(A) زعفران، ستارہ، عنبر
(B) سلیم، ستارہ، بسم اللہ
(C) دلارام،کافور، سلیم
(D) فیض علی، سلیم، انار کلی
صحیح زمرے کی نشاندہی کیجئے:

76 / 100

اب کہاں جاؤں، کروں کیا، کیوں کہ راہ آگے کی دلوں
اس جنگل میں کوئی اب مشکل کشا میرا نہیں
بے کسی ہوئی ختم مجھ پر اس جنگل میں میرے سر
باپ نہیں، دادا نہیں اور کوئی چچا میرا نہیں
یہ اشعار کس کتاب میں شامل ہیں؟

77 / 100

مصنفین کے حساب سے تصانیف جوڑئیے:
(A) عصمت چغتائی (i) ایک چادر میلی سی
(B) راجندر سنگھ بیدی (ii) ٹیڑھی لکیر
(C) شوکت صدیقی (iii) بستی
(D) انتظار حسین (iv) خدا کی بستی 

78 / 100

”اس کی آواز لرز رہی تھی۔ نیاز نے اس کو پیار سے ڈانٹا۔ پاگل مت بنو۔ اور اس کو اپنے دونوں بازوؤں پراٹھالیا۔ سلطانہ نے کوئی مزاحمت نہ کی، وہ سہمی ہوئی سی اس کے سینے سے لگ گئی۔ نیاز اس کو بازوؤں پراٹھائے ہوئے کمرے کے باہر آگیا۔ بارش کے قطرے کھڑکی کے شیشوں پر، درختوں پر، چھتوں پر بچ رہے تھے۔ ہوا فراٹے بھرتی ہوئی درختوں سے گزرتی تو ایسا محسوس ہوتا کہ کوئی زور زور سے قہقہے لگارہا ہے۔“

مذکورہ بالااقتباس کس حصے سے ماخوذ ہے؟

79 / 100

ذیل میں ایک دعویٰ اور ایک دلیل دی گئی ہے۔ انھیں غور سے پڑھیے اورصحیح زمرے کی نشاندہی کیجیے:
دعویٰ: اُردو مراثی سانحہ کربلا کے بہترین عکاس ہیں۔
دلیل: اس میں سانحہ کربلا کے تمام ممکنہ کاموثر طریقے سے احاطہ کیاگیا ہے۔

80 / 100

”ادب کا پہلا اور آخری مقصد مسرت بہم پہنچانا ہے“۔
یہ قول کس مغربی نقاد کا ہے؟

81 / 100

گرنی تھی ہم پہ برق تجلی نہ طور پر

دیتے ہیں بادوظرف قدح خوار دیکھ کر
غالب کے اس شعر میں کونسی صنعت پائی جاتی ہے 

82 / 100

۔ انتقال کے اعتبار سے صحیح ترتیب کی نشاندہی کیجیے:

83 / 100

کس ناقد نے کہا ہے کہ معنی کی ندرت مومن کے کلام میں ایسی ہے کہ جس کے باعث ہر شخص کی نظر آسانی سے اس تک نہ پہنچ سکے۔ اس وصف میں وہ مرزا (غالب) سے بھی سبقت لے گئے ہیں۔

84 / 100

ذیل میں سے کس کا تعلق معنیات سے نہیں ہے؟

85 / 100

ہائیکو کل کتنے مصرعوں اور سالموں پر مشتمل ہوتی ہے؟

86 / 100

بوستان خیال کی جلدوں کے مترجمین کے صحیح نام جوڑئیے:
(A) ضیاالانوار (i) محسن علی خاں
(B) حدایق انظار (ii) مقرب حسین خاں
(C) کاشف الاسرار (iii) خواجہ قمر الدین
(D) نورالانوار (iv) خواجہ امان دہلوی

87 / 100

ذیل میں سے دو زمرے صحیح ہیں۔
(A) نارائن باوا رسالو، نیکی رام-لاجونتی
(B) جوگیا، ہیمنت، صاحب جی-ببل
(C) درباری لال، سیتا، مہتا گردھاری لال -لمبی لڑکی
(D) کندن، چپلن فادرخشر، لکھی- یوکلپٹس
صحیح زمرے کی نشاندہی کیجئے:

88 / 100

درج ذیل ناقدین کو اُن کے زمانے کے اعتبار سے حال سے ماضی کی طرف بڑھتے ہوئے کونسی ترتیب صحیح ہے؟

89 / 100

اختر الایمان کی کس نظم کے کردار حبیبہ اور رمضانی قصائی ہیں؟

90 / 100

ذیل میں سے دو زمرے صحیح ہیں۔
(A) حسن بے پروا کو خود بین وخود آراء کردیا
کیاکیا میں نے کہ اظہار تمنا کردیا
(B) پیہم دیا پیالہ مے نے برملادیا
نیرنگ روزگار کاعالم دکھادیا
(C) ایسی پھر شب نصیب ہو کہ نہ ہو
خوب ترتھی وہ شق وعقل کی جنگ
(D) کٹ گیا قید میں ماہِ رمضاں بھی حسرت
گرچہ سامان سحر کا تھا، نہ افطاری کا
صحیح زمرے کی نشاندہی کیجئے:

91 / 100

”شمعیں کئی ہوتی ہیں لیکن سب کی تصاویر پر ایک البم میں جمع کرکے اپنے پاس رکھ چھوڑتے ہیں اور تعطیلات میں ایک ایک کو خط لکھتے رہتے ہیں۔ دوسری قسم جلالی طلباء کی ہے۔ ان کا شجرہ جلال الدین اکبر سے ملتا ہے۔ اس لیے ہندوستان کاتخت وتاج ان کی ملکیت سمجھاجاتا ہے۔“
یہ کس انشائیہ نگار کی تحریر ہے؟

92 / 100

ذیل میں ایک دعویٰ اور ایک دلیل دی گئی ہے۔ انھیں غور سے پڑھیے اور صحیح زمرے کی نشاندہی کیجئے:
دعویٰ: آگ کا دریااردو کاایک شاہکا ناول ہے۔
دلیل: اس ناول میں موضوع کوانتہائی فنکارانہ انداز میں پیش کیاگیا ہے

93 / 100

”ترکیبوں کی چستی اور انداز بیان کی پختگی کے اعتبار سے اندر سبھا پہلا ڈرامہ ہونے کے باوجود ایسے مرتبے پر ہے جہاں انیسویں صدی کا شاید ہی کوئی ڈراما پہنچاہو“ اندر سبھا سے متعلق یہ بیان کس کاہے؟

94 / 100

”اس کی آواز لرز رہی تھی۔ نیاز نے اس کو پیار سے ڈانٹا۔ پاگل مت بنو۔ اور اس کو اپنے دونوں بازوؤں پراٹھالیا۔ سلطانہ نے کوئی مزاحمت نہ کی، وہ سہمی ہوئی سی اس کے سینے سے لگ گئی۔ نیاز اس کو بازوؤں پراٹھائے ہوئے کمرے کے باہر آگیا۔ بارش کے قطرے کھڑکی کے شیشوں پر، درختوں پر، چھتوں پر بچ رہے تھے۔ ہوا فراٹے بھرتی ہوئی درختوں سے گزرتی تو ایسا محسوس ہوتا کہ کوئی زور زور سے قہقہے لگارہا ہے۔“

 مذکورہ اقتباس جس ناول سے ماخوذ ہے اس کے تخلیق کار کون ہیں؟

95 / 100

ناول ”امراؤ جان ادا“ کتنے حصوں پرمشتمل ہے؟

96 / 100

”قلی قطب شاہ کے دربار سے ملک الشعرا کا اعزاز کسے ملاتھا“؟

97 / 100

صحیح ترتیب کی نشاندہی کیجیے:

98 / 100

نظامی بیدری کی مثنوی ”کدم راؤ پدم راؤ“ میں کدم راؤ اور پدم راؤ کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟

99 / 100

راجندر سنگھ بیدی کے افسانہ ”یوکلپٹس“ میں لکھی کااصل نام کیا ہے؟

100 / 100

فعل اپنے معنی کے اعتبار سے کُل کتنے طرح کے ہوتے ہیں؟

Your score is

The average score is 67%

0%

  • Ayesha hashmi
    January 14, 2023 at 7:57 pm

    جزاک اللہ ۔۔بہت عمدہ کام۔۔

error: Content is protected !!