Home Paid Quiz Mh Set Urdu April 2017 Paper 2 Mohd Hilal Alam February 26, 2023 Mh Set Urdu April 2017 Paper 2 Mh Set Urdu April 2017 Paper 2 38 Created on December 25, 2022 By Mohd Hilal AlamSET EXAM MH SET April 2017 PAPER - II Urdu * MH SET April 2017 PAPER - II Urdu * (Karwan E Adab & Adabi Kavish) اپنا نام ڈالئے 1 / 50 صحیح جوڑ کی نشاندہی کیجئے؟ اخترالایمان- روح ادب فیض-زمین زمین جوش- سروادی سینا مخدوم- بساط رقص 2 / 50 ذیل میں سے کون سی مثنوی عادل شاہی عہد کی منطوم تاریخ ہے؟ ابراہیم نامہ علی نامہ خاور نامہ ہشت بہشت 3 / 50 ’’ریختہ‘‘ کے لغوی معنی ہیں؟ محبت کرنا ملا ہوا تعریف کرنا مذاق اڑانا 4 / 50 اردو قصیدے کے اولین نمونے کہاں ملتے ہیں؟ کھنؤ میں دلی میں لاہور میں دکن میں 5 / 50 ’’مکتی بودھ‘‘ کس کا افسانوی مجموعہ ہے؟ راجندر سنگھ بیدی عصمت چغتائی خواجہ احمد عباس کرشن چند 6 / 50 زہرہ، مشتری کس مثنوی کے کردار ہیں؟ طوطی نامہ پھول بن سیف الملوک وبدیع الجمال قطب مشتری 7 / 50 نیاز فتح پوری کس تنقیدی دبستان سے تعلق رکھتے تھے؟ جمالیاتی مارکسی عملی ترقی پسند 8 / 50 ’آیات ونغمات‘‘ کس کا شعری مجموعہ ہے؟ فیض جوش جاں نثار اختر سردار جعفری 9 / 50 کس شاعر کے وطن،نام سنہ پیدائش اور سنہ وفات کے بارے میںمحقیقین متفق الرائے نہیں ہیں؟ ولی سراج میر تقی میر قلی قطب شاہ 10 / 50 برس پندرہ یا کہ بارہ کا سن جوانی کی راتیں مرادوں کے دن گلزار نسیم نیرنگ خیال گلشن عشق سحر البیان 11 / 50 ڈرامہ انار کلی میں شہزادہ سلیم کا بے تکلف دوست کون ہے؟ ضحاک سہراب رستم بختیار 12 / 50 پنڈت دیا شنکر نسیم نے کس سے مشورۂ سخن کیا؟ آتش انشا ناسخ خلیق 13 / 50 ’’حسین اورانقلاب‘‘ اس عنوان سے کس نے مرثیہ لکھا ہے؟ حالی جمیل مظہری جوش شاد عظیم آبادی 14 / 50 ’’پنجاب میں اردو‘‘کس مصنف کی کتاب ہے؟ رشید حسن خاں نصیر الدین ہاشمی قاضی عبد الودود محمود شیرانی 15 / 50 شمالی ہند کا پہلا جمہوری شاعر کون ہے؟ حالی چکبست نٖظیر اکبراآبادی سرور جہاں آبادی 16 / 50 ’’شب کو میں اپنے بستر خواب راحت‘‘ یہ کس کے قصیدے کا مصرعہ ہے؟ سودا ذوق محسن غالب 17 / 50 ایک چادر میلی سی‘‘ میں تلوکا کا پیشہ کیا ہے؟ یکہ چلانا ٹیکسی چلانا بیل گاڑی چلانا بس چلانا 18 / 50 کون سا ناول گوتم بدھ کے عہد سے شروع ہوکر تقسیم ہند کے المیے پر ختم ہوتا ہے؟ آگ معصومہ گریز آگ کا دریا 19 / 50 نظم ’’مسجد قرطبہ‘‘ اقبال کے کس شعری مجموعے میں شامل ہے؟ْ ارمغان حجاز بال جبریل بانگ درا ضرب کلیم 20 / 50 ’’غزل نیم وحشی صنف سخن ہے‘‘ یہ کس کا قول ہے؟ آل احمد سرور احتشام حسین خواجہ احمد فاروقی کلیم الدین احمد 21 / 50 بازیچہٗ اطفال ہے دنیا میرے آگے ہوتا ہے شب و روز تماشا میرے آگے یہ کس کا شعر ہے؟ مومن سودا غالب آتش 22 / 50 زمانی اعتبار سے صحیح ترتیب کون ہے؟ گؤدان، چوگان ہستی، میدان عمل، پردۂ مجاز پردۂ مجاز، گؤدان،میدان عمل، چوگان ہستی چوگان ہستی،پردۂ مجاز، میدان عمل، گؤدان چوگان ہستی،میدان عمل،گودان، پردۂ مجاز 23 / 50 کھنؤ کے کس شاعر کے یہاں وارداتِ عشق کی کیف و مستی تصوف کی چاشنی اور قلندرانہ شان ملتی ہے؟ انیس نسیم ناسخ آتش 24 / 50 ذیل میں کون آغا حشر کا ڈرامہ نہیں ہے؟ سلور کنگ یہودی کی لڑکی سفید خون رادھا کنھیا 25 / 50 عہد متوسطین کے کس شاعرنے کسی بادشاہ یارئیس کی مدح سے اپنے قلم کو آلودہ نہیں کیا؟ میر تقی میر مصحفی میر درد میر حسن 26 / 50 سودا اور ذوق کے بعد اردو قصیدہ گوئی کے بڑے شاعر کون ہیں؟ امیر مینائی آتش محسن مصحفی 27 / 50 افسانہ’’عید گاہ‘‘ میں بچہ کیا خریدتا ہے؟ مٹھائی کھلونا چمٹا کپڑا 28 / 50 وجہی نے سب رس کس کی فرمائش پر لکھی؟ ابراہیم قطب شاہ محمد قلی قطب شاہ عبداللہ قطب شاہ محمد قطب شاہ 29 / 50 ’’فسانہ ٗ عجائب‘‘ کس شہر میں لکھی گئی؟ لکھنؤ رام پور کانپور دلی 30 / 50 اپنے دور کے تہذیبی رویے سے انحراف کر کے جنس نگاری کے پردے میں معاشرتی حقیقت نگاری کا فریضہ انجام دینے والی خاتون افسانہ نگار کا نام ہے؟ ہاجرہ مسرور قرۃ العین حیدر جیلانی بانو عصمت چغتائی 31 / 50 ’’نکات الشعرا‘‘ کا مولف کون ہے؟ محمد حسین آزاد میر تقی میر میر حسن غلام حسین شورش 32 / 50 ذیل میں سے کون سی کتاب احتشام حسین کی ہے؟ جدید اردو تنقید اصول ونظریات نئے اور پرانے چراغ روایت اور بغاوت شناسا چہرے 33 / 50 اس مصرعے کی نشاندہی کیجئے جس میں ناسخ نے میر کی شاعرانہ عظمت کا اعتراف کیا ہے؟ میر کا شیوۂ گفتار کہاں سے لاؤں معتقد کون نہیں میر کی استادی کا نہ ہوا پر نہ ہوا میر کا انداز نصیب آپ بے بہرہ ہے جو معتقد میر نہیں 34 / 50 کس ڈرامے سے لکھنؤی مزاج کی تماشا پسندی،تعیش اور لہو ولعب میں دلچسپی نظر آتی ہے؟ انار کلی اندر سبھا چمن عشق آگرہ بازار 35 / 50 سب سے پہلے اردو کے کس شاعر کو گیان پیٹھ ایوارڈ دیا گیا ہے؟ فراق جوش حسرت فیض 36 / 50 ’کس شیر کی آمد ہے کہ رن کانپ رہا ہے‘‘ اس مصرعے میں لفظ کا استعمال کس طور پہ ہوا ہے؟ تشبیہ مجاز کنایہ استعارہ 37 / 50 ’’ژ‘‘ کس زبان کا خالص حرف ہے؟ عربی ہندی فارسی سندھی 38 / 50 وہ نظم جس میں بحر کے استعمال اور قافیوں کی ترکیب میںمقررہ اصولوں کی پابندی کی گئی ہو، کیا کہلاتی ہے؟ پابند نظم آزاد نظم معرّا نظم نثری نطم 39 / 50 فیض کا کون سا مجموعہ ان کے دورِ اسیری کی یادگار ہے؟ زنداں نامہ نقش فریادی دست تہہ سنگ شام شہر یاراں 40 / 50 کس شاعر نے قومی معاملات اور ملکی سیاست میں سر گرم حصہ لینے کے باوجودغزل کی آبیاری اپنے خونِ جگر سے کی؟ حسرت شاد فانی اصغر 41 / 50 رانی کیتکی‘ کی کہانی میں مدن بان کون ہے؟ شہزادی پری رانی کیتکی کی سہیلی رانی کیتکی کی ماں 42 / 50 کس نقاد نے شبلی کو انیسے کہاہے؟ جمیل جالبی مسعود حسین آل احمد سرور کلیم الدین احمد 43 / 50 ’’گؤدان‘‘ میں لیڈی ڈاکٹر کون ہے؟ دھنیا مسز کھنہ مالتی روپا 44 / 50 کس ناول میں’’فرقہ ٔ باطنیہ‘‘ کا ذکر کیا گیا ہے؟ شریف زادہ ایام عرب فردوس بریں زوال بغداد 45 / 50 ’کالی شلوار‘‘ کس کا افسانہ ہے؟ کرشن چند سعادت حسن منٹو راجندر سنگھ بیدی خواجہ احمد عباس 46 / 50 ’شہزادے کا بازار میں گھسٹنا‘‘ یہ کس کا مضمون ہے؟ پطرس بخاری خواجہ حسن نظامی رشید احمد صدیقی آل احمد سرور 47 / 50 رام بابو سکسینہ نے کس کے عہد کو اردو شاعری کا عہد زرّیں کہاہے؟ انشاو مصحفی انیس و دبیر میر و سودا آرزو و حاتم 48 / 50 ذیل میں سے کون سا مضمون سر سید احمد خاں کا نہیں ہے؟ تعصب بحث وتکرار گلشن امید کی بہار امید کی خوشی 49 / 50 آزاد بخت کس داستان کا کردار ہے؟ فسانہ ٔ آزاد باغ و بہار سب رس طلسم وہوش ربا 50 / 50 ’’امراو جان ادا‘‘ میں کس شہر کی تہذیبی اور ثقافتی زندگی کی عکاسی نظر آتی ہے؟ دلی لکھنؤ کانپور حیدرآباد Your score isThe average score is 83% LinkedIn Facebook Twitter VKontakte 0% Restart quiz By Wordpress Quiz plugin