للو لال جی
للو لال جی کی پیدائش 1747 کو آگرہ میں ہوئی۔ للو لال جی گجراتی برہمن
تھے۔ لیکِن آگرہ میں بود و باش تھی۔ للو لال جی کے والد کا نام چین سکھ تھا۔
فورٹ ولیم کالج کے ہندوستانی شعبے میں ان کا تقرر فروری 1802 کو ہوا۔
للو لال جی مئی 1823 تک کالج سے وابستہ رہے۔ للو لال جی بڑے فعال اور با صلاحیت تھے۔
ان کی لکھی ہوئی تصانیف مندرجہ ذیل ہیں:-
لطائف ہندی:- اس میں چھوٹی چھوٹی حکایتیں ہیں۔ یہ 1810 میں فارسی اور دیوناگری رسم الخط میں ایک ساتھ شائع ہوئی.
برج بھاشا کے قواعد:- للو لال جی کی یہ کتاب 1811 میں شائع ہوئی۔
پریم ساگر:- یہ بھگوت گیتا کے دسویں باب کا ترجمہ ہے۔للو لال جی نے اس کا ترجمہ برج بھاشا سے اردو/ہندی میں کیا۔
ان سب کے علاوہ راج نیتی، سبھا بلاس، لال چندریکا وغیرہ بھی للو لال جی کی
تصانیف میں شمار ہوتی ہیں۔