منشی پریم چند
اصل نام:- دھنپت راۓ (والد نے رکھا)
چچا نے نوائے رائے نام رکھا۔
پیدائش :- 1880
وفات :- 1936
والد کا نام :- منشی عجائب لال
والدہ کا نام :- آنند ی دیوی
پہلا ناول اسرار معابد
پریم چند کے افسانوی مجموعے:-
1۔ سوز وطن : 1908
• اس مجموعے میں پانچ افسانے ہیں۔
2۔ پریم پچیسی : حصہ اول 1914
• اس مجموعے میں 12 افسانے ہیں۔
3۔ پریم پچیسی : حصہ دوم 1918
• اس میں 13 افسانے شامل ہیں۔
4۔ پریم بتیسی :- حصہ اول 1920
• اس میں 16 افسانے شامل ہیں۔
5۔ پریم بتیسی :- حصہ دوم 1920
• اس میں 16 افسانے شامل ہیں۔
6۔ خاک پروانہ :- 1928
• اس میں 16 افسانے شامل ہیں۔
7۔ خواب و خیال :- 1928
• اس میں 14 افسانے شامل ہیں۔
8۔ فردوس خیال :- 1929
• اس میں 12 افسانے شامل ہیں۔
9۔ پرم چالیسی :- اس کے دو حصے ہیں، اور دونوں حصوں میں 20-20 افسانے شامل ہیں۔ یہ مجموعہ 1930 میں شائع ہوا۔
10۔ آخری تحفہ :- 1934
• اس مجموعے میں 13 افسانے شامل ہیں۔
11۔ زادہ راہ :- 1936
• اس مجموعے میں 15 افسانے شامل ہیں۔
12۔ دودھ کی قیمت :- 1937
• اس مجموعے میں 9 افسانے شامل ہیں۔
منشی پریم چند کا افسانوی مجموعہ واردات
• واردات پہلی مرتبہ 1938 میں شائع ہوا۔
• واردات پریم چند کا آخری افسانوی مجموعہ ہے۔
• واردات میں کل تیرہ افسانے شامل ہیں۔
•واردات میں شامل افسانے اور اُن کے کردار:-
1۔ شکوہ شکایت :-
کردار:- بابو صاحب ، منو ، مہتر ، گھورے ، بانگڑو۔
2۔ معصوم بچہ :-
کردار:- گنگو ، میکو ، گومتی دیوی ، ہنگن ۔
3۔ بدنصیب ماں
کردار :- پنڈت اجودھیا ناتھ ، پھول متی ، کامتا ناتھ ، اُما ناتھ ، سیتا ناتھ ، دیا ناتھ ، کمد ، مہری ، کہارن، مراری لال ، دین دیال ، منو ۔
4۔ شانتی
کردار :- دیو ناتھ ، گوپا ، مداری لال ، سنیتا ، کیدار ناتھ۔
5۔ روشنی
کردار :- اس میں صرف راوی ہی مرکزی کردار ہے۔
6۔ مالکن
کردار:- شیوداس ، برجو، متھرا، رام پیاری ، دلاری ، چھنیا ، منی (بھینس) ، جوکھر ، جانکی ۔
7۔ نئی بیوی
کردار:- لیلا ، لالہ ڈنگا مل ، آشا دیوی ، جگل ، پنڈت بھولا ناتھ ، لالہ بھاگ مل ، ویدجی ، منیم جی ، بوڑھا مہراج ۔
8۔ گلی ڈنڈا
کردار :- موہن ، درگا ، گیا ۔
9۔ سوانگ
کردار:- گنجینہ سنگھ ، شیام دلاری ، صبو بیدار صاحب ، چنو ، منو ، بھوپندر سنگھ ، نریندر سنگھ۔
10۔ انصاف کی پولیس
کردار :- سیٹھ نانک چند ، کبیر ، داروغہ جی ، خان صاحب ، ستیہ نارائن۔
11۔ غم نداری بز بخر
کردار :- چڈھا صاحب ، دیوی جی ، پنڈت جی ، گڈریے۔
12۔ مفت کرم داشتن
کردار :- بلدیو سنگھ ، محمد خلیل ، رام۔
13۔ قاتل کی ماں
کردار :- رمیشوری ، ونود ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد ہلال عالم
ریسرچ اسکالر
روہیل کھنڈ یونیورسٹی، بریلی
Surya
August 1, 2022 at 9:42 amGood