ادبی کاوش ایک ادبی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ کا مقصد طلبہ کے اعلیٰ ذہنوں کی ترویح کے ساتھ ہندوستان کے مختلف اردو مقابلہ جاتی امتحانات سے متعلق نصاب اور اس سے متعلق مواد کی فراہمی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ایم اے سے لیکر پی ایچ ڈی کے طلبہ سے مختلف موضوع پر مضامین لکھوا کر اُن کی حوصلہ افزائی کرنا بھی ہمارا مقصد ہے۔ جس سے کہ اچھے ادب کو تخلیق کیا جا سکے اور طلبہ کے ہنر کو باہر نکال کر پہچان دی جاۓ۔
ابھی یہ ویب سائٹ اپنے ابتدائی مرحلے سے گزر رہی ہے۔ اردو ادب کی اس ویب سائٹ پر مضامین، ای بک، فکشن اور دیگر اصناف کا اضافہ ضرورت کے مطابق کیا جاتا رہے گا۔ آپ ہمیں اپنے قیمتی مشوروں سے نوازنے کے ساتھ ساتھ مضامین، شاعری اور دیگر اصناف فراہم کرنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ ضرور کریں۔ ہم آپ کی محبتوں کے شکر گزار رہیں گے۔ آپ کے تعاون کے بغیر اس ویب سائٹ کو بہتر بنانا مشکل ہے۔

بانیان:-

اس ویب سائٹ کے بانی محمد ہلال عالم اور بلال عالم ہیں۔ محمد ہلال عالم کی ابتدائی تعلیم مدرسہ جمال مصطفیٰ بلاسپور رامپور میں ہوئی۔ قرآن پاک حفظ کرنے کے بعد۔ وہ مرادآباد آ گئے اور چودھری بسنت سنگھ انٹر کالج سے انٹرمیڈیٹ کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد ہندو ڈگری کالج مرادآباد کا رخ کیا اور بی اے کی تعلیم حاصل کی۔ پھر ایم ایچ پی جی کالج لاجپت نگر مرادآباد سے ایم اے کی تعلیم حاصل کی۔ محمد ہلال عالم اس وقت روہیل کھنڈ یونیورسٹی بریلی میں ریسرچ اسکالر ہیں۔ اب تک دو کتابیں ، سات مضامین اور کچھ تبصرے شائع ہو چکے ہیں۔ محمد ہلال عالم کو آئی سی ٹی سے خاص دلچسپی ہے۔ اور یہ وقتاً فوقتاً ٹیکنیکل کارنامے انجام دیتے رہتے ہیں۔
بلال عالم ان کے بڑے بھائی ہیں جو تعلیم کے ساتھ ساتھ سی ایس سی سینٹر چلاتے ہیں۔ انہوں نے اردو سے ایم اے کی تعلیم حاصل کی ہے اور اس کے بعد ڈی ایل ایڈ کیا۔ بلال عالم سینٹرل گورنمنٹ کے زیر اہتمام کام کرنے والے سی ایس سی پروجیکٹ کے اہم رکن ہیں۔ اور اس کے ذریعے گورنمنٹ کی کئی یوجناؤں کو عوام تک پہنچانے کا کام 2014 سے کر رہے ہیں۔ تقریباً پانچ سو سے زائد لوگوں کو ڈیجیٹل ٹریننگ دے چکے ہیں۔ اور گاؤں کی عوام تک اہم یوجنائیں به آسانی پہنچائی ہیں۔ بلال عالم سینٹرل گورنمنٹ کی جانب سے چل رہے ٹیلی لا کے اہم رکن ہیں اور اپنے گاؤں کے لوگوں کو اور آس پاس کے لوگوں کو مفت قانونی مدد فراہم کرتے ہیں۔

پالیسی

یہ ویب سائٹ اردو داں عوام بالخصوص ایم اے سے لیکر پی ایچ ڈی کے طلبہ کو اہم جانکاری اور مواد فراہم کرنے کی غرض سے بنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ریسرچ اسکالر سے مضمون لکھوانا اور مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کروانے کے لئے بھی اس سائٹ کا استعمال ہو رہا ہے۔ اس سائٹ کے ذریعے یہ کوشش کی جاۓ گی کہ بھروسہ مند، وسیع اور سچی اطلاع فراہم کی جائے۔ مختلف جگہوں پر دوسری ویب سائٹس اور یوٹیوب چینلز کے ہائپر لنک، لنکس بھی دیے جائیں گے تاکہ طلبہ اپنی ضرورت کے مطابق ان سے مدد حاصل کر سکیں۔ مگر ہم اس ویب سائٹس پر موجود مواد کی معتبریت کے ضامن نہیں ہوں گے۔ ان ویب سائٹس پر پیش کیے گئے خیالات سے ہمارا متفق ہونا بھی ضروری نہیں ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ اس ویب سائٹ (ادبی کاوش) کو مواد اور یہاں جمع کی گئی دیگر چیزوں کو بہتر بنایا جائے تاکہ اس کی افادیت میں اضافہ ہو۔

error: Content is protected !!