انتخاب رباعیات عابدہ شیخ

انتخاب رباعیات عابدہ شیخ

نام کتاب: انتخاب رباعیات عابدہ شیخ

مرتب : ڈاکٹر محمد اسلم پرویز
قیمت : 500 روپے
مبصر: رمیز کوکب، دہلی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔­۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈاکٹر محمد اسلم پرویز اسلم دور حاضر کا ایک ابھرتا ہوا تابندہ ستارہ ہے۔
اسلم پرویز صاحب نے رباعیات کے میدان میں اتنی کم عمری میں قلم اٹھایااور رباعیات کی دنیا میں ہلچل مچادی ۔ اسلم پرویز صاحب بذات خود ایک زود گوشاعر ہیں۔ قلم پر بڑی مضبوط گرفت ہے ۔
چند اک تخلیق کاروں کے لئے اک لفظ استعمال ہوتا ہےکہ وہ قلم لیکر پیدا ہوئے ہیں۔
میں بلا جھجھک کہہ سکتی ہوں کہ ان میں سے اک نام “ڈاکٹر اسلم پرویز ” کا بھی ہے
کچھ دیر پہلے ہی “انتخاب رباعیات عابدہ شیخ “میری دسترس میں آئی سوچا تھا سرسری نظر ڈالوں گی پھر کبھی فرصت کے وقت پڑھوں گی نہیں معلوم کیسی کشش تھی اسکے ابتدائ کلمات میں پڑھنا شروع کیا تو پھر پڑھتی ہی چلی گئی”سبب تالیف “نے ہی من موہ لیا۔ مولف کے قلم میں بھی جادوگری کمال کی ہے ایسی پختگی اور دلائل کے ساتھ کتاب کا آغاز کیا تو مکمل پڑھ کر ہی دم لیا۔اور نتیجہ یہ نکلا کہ موصوف کا مطالعہ بہت وسیع ہے۔ اور عابدہ شیخ یقیناً اردو دنیا کی ممتاز اور منفرد ‌شاعرہ ہیں۔
وسیع مطالعہ کا ذکر اسلئے کیا کیونکہ مولف نے کتاب کے آغاز میں جن شخصیات کا ذکر کیا ہے۔ان میں سے چند ایک کو سرسری طور پر میں بھی جانتی ہوں مولف نے بہت ہی ایمان داری سےانکی علمی اور ادبی خدمات کا تذکرہ کیاہےان میں سے میں “زیب النساء زیبی آپا”کا ذکر کرنا چاہوں گی” سو سے زائد کتب کی مصنفہ” “پانچ کلیات کی خالق” “عہد ساز شخصیت کی مالک “عزت ومراتب کے اعلٰی مقام پر فائز شفقت ومحبت سے لبریز۔حسن اخلاق کی زندہ مثال۔جن کی باتوں سے خوشبو آئے۔بڑے لوگ کیسے ہوتے ہیں میں نے یہاں سے جانا۔

انتخاب رباعیاتِ عابدہ شیخ میں 313 رباعیات موجود ہیں۔ اس سے قبل عابدہ شیخ کی چار اور کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ عابدہ شیخ زود گو معتبر اور ماہر فنکار ہیں۔

اس کتاب کی ترتیب میں مولف نے بڑی دیدہ ریزی کی ہے۔ان پانچ مخصوص رباعی گو شاعرات کی تلاش کچھ آسان تو نہ تھی جنہیں اسلم پرویز صاحب نے تلاشا اور خوب تلاشا
مختصر یہ کہ ڈاکٹر اسلم پرویز صاحب اردو ادبی دنیا کے افق کا اک روشن ستارہ ہیں۔اور محترمہ عابدہ شیخ ان کی بہترین تلاش ہیں۔

دعا ہے کہ اللہ رب العزت ڈاکٹر اسلم پرویز اور محترمہ عابدہ شیخ کی تخلیقی چمک دمک کو ہمیشہ قائم رکھے۔ آمین ثم آمین !!!

error: Content is protected !!