کاروان ادب کوئز سسٹم کی ابتدا سن 2019 میں ہوئی۔اس سسٹم کا مقصد اُردو کے تمام مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کی غرض سے الگ الگ موضوع پر کوئز اپلوڈ کرنا ہے۔ ان کوئز کے ذریعے تقریباََ بیس سے تیس ہزار سوالات بنانے کا منصوبہ ہے۔ جس سے کہ مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبہ کو فائدہ حاصل ہو۔ اور وہ اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کریں۔
اردو مقابلہ جاتی امتحانات کے کوئز تیار کرنےمیں نیٹ، ٹی جی ٹی ، پی جی ٹی، یوپی جی آئی سی ، ڈی ایس ایس بی ، یو پی ٹیٹ ، سی ٹیٹ، اسسٹنٹ پروفیسر وغیرہ کے امتحان قابل توجہ ہیں۔
(محمد ہلال عالم مرادآبادی)
کاروان ادب اسپیشل ٹیسٹ سریز کے صفحے پر آپ کا خیر مقدم کیا جاتا ہے۔ یہ اسپیشل ٹیسٹ سریز اردو کے تمام مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کروانے کی غرض سے شروع کی گئی ہے۔ اس سریز میں کوئی بھی موضوع طے نہیں ہوتا ہے۔ اس کے تمام ٹیسٹ الگ الگ موضوع پر مبنی ہوتے ہیں ۔ جس سے کہ بیک وقت میں آپ لوگ اپنی تیاری کا بہترین جائزہ لے سکیں ۔ اسپیشل ٹیسٹ کا مقصد اپنی غلطیوں کی نشان دہی کرنا ہوتا ہے۔ تاکہ ان کو امتحان سے قبل دور کیا جا سکے۔
(محمد ہلال عالم مرادآبادی)