یادداشت پر مبنی سوالات
السلام علیکم ۔۔
2 ستمبر کو نیٹ جے آر ایف اُردو مضمون کا امتحان ہونے کے بعد تقریباً 40-50 candidates سے رابطہ کیا گیا، اور کُچھ ٹیلیگرام گروپس، واٹس ایپ، وغیرہ دیکھنے کے بعد یاد داشت پر مبنی سوالات کو جمع کیا گیا ہے ۔
……………………………………………………………….
یہ سوالات یادداشت پر مبنی ہیں، ہو سکتا ہے اس میں الگ الگ لکھے گئے سوالات میں سے کُچھ سوالات زمروں میں ہوں۔ صحیح جوڑ ملانے والے الگ الگ لکھ گیے ہوں۔
اس کی اصل ہیئت ریسپانس شیٹ آنے پر ہی معلوم ہوگی۔ فی الحال کُچھ نہ کُچھ آپ کو فائدہ ملے گا، کُچھ سوالات دیکھنے پر آپ کو احساس ہو جائے گا کہ کیا صحیح کیا اور کیا غلط۔۔۔
*۔ رسالہ اُردو گائیڈ کہاں سے نکلتا تھا؟
کلکتہ سے
*۔ اُردو کی پیدائش کس اپ بھرنش سے ہوئی ؟(pyq)
شورسینی اپ بھرنش
*۔ کربل کتھا سے متعلق جوڑ۔ کس کی فرمائش پر، کس کے عہد میں، کس کا ترجمہ وغیرہ
*۔ ڈراما ضحاک کس رسالے میں شائع ہوا؟
عصری ادب
*۔ سورج نے دیا اپنی شعاعوں کو یہ پیغام۔۔۔ شعاع اُمید
*۔ نظم خُدا کی صنعت ۔ اسمعیل میرٹھی ، جنگل کی شہزادی ۔ جوش ملیح آبادی
*۔ تذکرہ دستور الفصا حت کس نے مرتب کیا ؟(pyq)
امتیاز علی عرشی
*۔ مطالعہ سر سید ۔ مولوی عبد الحق ، سر سید اور اُن کے نامور رفقاء ۔ سید عبد اللہ ، سر سید اور اُن کا عہد۔ سریا حسین
*۔ کس نے پہلی مرتبہ حروف تہجی کے ساتھ اپنا دیوان لکھا۔
قلی قطب شاہ
*۔ انار کلی سے قبل اکبر کی پسندیدہ کنیز کون تھی؟(pyq)
دل آرام
*۔ اندر سبھا میں سب سے پہلے کون سی پری رقص کرنے آتی ہے؟
پکھراج پری
*۔ شعر العجم جلد چہارم کتنے ابواب پر مشتمل ہے ؟
تین
*۔ کس ناول کا پہلا باب پریوں کا غول ہے؟(pyq)
فردوس بریں
*۔ کس مطالعہ میں آوازوں کی تشکیل، ادائیگی ، ترسیل ، نیز آوازوں کی ان کے مخارج اور دیگر اعتبار سے درجہ بندی کی جاتی ہے؟
صوتیات
*۔ کسی زبان میں کام آنے والی اہم اور تفاعلی آواز کا مطالعہ۔(pyq)
فونیمیات
*۔ قدیم اُردو کی لسانی تشکیل براہ راست ہریانوی کے زیر اثر ہوئی۔
مسعود حسین خاں
*۔
*۔ اُردو ایہام گوئی پر زیادہ تر ہندی شاعری کا اثر ہوا،اور ہندی میں یہ چیز سنسکرت زبان سے پہنچی۔
مولوی عبد الحق
*۔ اخلاق محسنی کا گنج خوبی کے نام سے کس نے ترجمہ کیا؟ میر امن
*۔ وکیل صاحب کس کا انشائیہ ہے۔ رشید احمد صدیقی
*۔ یادیں، پودے، لبّیک وغیرہ کے مصنف۔۔ یادیں۔ سجاد ظہیر، پودے۔ کرشن چندر ، لبیک ۔ممتاز مفتی
*۔ سائنٹفک سوسائٹی کے قیام کا مقصد ۔۔انگریزی اور دیگر زبان کی کتابوں کااُردو میں ترجمہ کرنا۔
*۔ غالب سلجوقی تُرک ، پندرہ سال کی عمر میں شادی، 1870 میں وفات۔۔ صحیح زمرہ تلاش کرنا تھا
*۔ مہر نرم روز، یا ماہ نیم ماہ کیا ہے؟۔ مہر نیم روز۔عہد تیمور سے ہمایوں تک کے تاریخی حالات،
*۔ محب ہند، مخزن، دلگداز، زمانہ۔۔ کس کس کے اخبار۔ رام چندر، عبد القادر ، عبد الحلیم شرر ، دیا نرائن نگم
*۔ اردوئے معلیٰ 1903، ساقی 1930، سب رس 1938، آج کل 1942۔۔ زمانی ترتیب
*۔ باغ و بہار ، سب رس ، فسانہ عجائب ، کربل کتھا ۔ زمانی ترتیب
*۔ رسالہ ہمدرد کس نے جاری کیا۔ مولانا محمد علی جوہر
*۔ ہندوستانی لسانیات۔۔ محی الدین قادری زور
*۔ ماڈرن اینگلو کالج، فورٹ ولیم کالج ، دہلی کالج، دار الترجمہ ۔۔ زمانی ترتیب
*۔ اُردو کی نثری داستانیں 1954، اُردو مثنوی شمالی ہند میں 1969
*۔ اگر آپ کاشت کاری کے اصول سے واقف نہیں تو آپ کسان نہیں ہو سکتے، اسی طرح اگر آپ اصول تنقید سے واقف نہیں تو نقاد نہیں ہو سکتے۔
کلیم الدین احمد
*۔ شاعری کا زمانہ رخصت ہوا اب فلسفے کا زمانہ ہے اور فلسفہ ہی علم و صداقت کا سر چشمہ ہے۔
افلاطون
*۔ لچھو رانی کس افسانے کا کردار۔۔ پہیہ
*۔ دکنی زبان کا لفظ نکو ، مراٹھی اور تیلگو ۔ حیدرآبادی اُردو۔۔ دو زمرے صحیح تلاش کرنا تھا۔
*۔ اقتباس۔ یہ کس ڈرامے سے ہے۔ انار کلی
*۔ استراحت سے کیا مراد۔ آرام
*۔ خواص سے کیا مراد ۔ خدمت گار، خادمہ
*۔ محل سرا کسے کہتے ہیں ۔ بادشاہوں، رئیسوں کا زبان خانہ۔
*۔ پائیں باغ کس کوکہتے ہیں ۔ وہ باغیچہ جو مکان کے پچھلے حصے یا سامنے نشیب ہو۔
*۔ اک ذرا تہران تک کس کا سفرنامہ ہے۔ ابن انشاء کا (دنیا گول ہے) اس میں شامل
*۔ گوپی چند نارنگ ، کلیم الدین احمد ، شمس الرحمٰن فاروقی ، احتشام حسین ۔ وفات کے اعتبار سے صحیح ترتیب بتاؤ
*۔ مجھو ٹیڑھی لکیر کا کردار۔
*۔ ان کے بعد شیخ مرحوم کے سوا کسی نے اس پر قلم نہیں اتھایا اور انھوں نے مرقع کو ایسی اونچی محراب پر سجایا کہ جہاں کسی کا ہاتھ نہیں پہنچا۔
ذوق ۔ آب حیات از محمد حسین آزاد
*۔ یہودی کی لڑکی ، اندر سبھا ، ضحاک، انار کلی ۔ اشاعت کے مطابق ترتیب بتانا تھی
یہودی کی لڑکی ۔1911، اندر سبھا ۔ 1855، ضحاک ۔ 1980، انار کلی ۔ 1932
*۔ خواجہ احمد عباس ،قرت العین حیدر ، عصمت چغتائی ، بیدی۔ ترتیب وار
*۔ عہد عبّاسی میں “الشعراء و الشعراء” کس کی کتاب ہے۔(pyq)
ابن قتیبہ
*۔ ورنا کلر ٹرانسلیشن سوسائٹی کس کی نگرانی میں قائم کی گئی ۔
فیاکس بتروس
*۔ لسانیات کی تعریف۔۔ (pyq)
*۔ اُردو کی لسانی تشکیل ۔ خلیل احمد بیگ
*۔ ہم نفسان رفتہ ۔ رشید احمد صدیقی
*۔ آزادی کے بعد دہلی میں اُردو خاکہ۔ شمیم حنفی
*۔ صوتیات اور فونیمیات ۔ پروفیسر اقتدار حسین
*۔ اُمراؤ جان ادا ۔ بسم اللہ ، فائر ایریا ۔ سہدیو ۔۔۔ کردار اور ناول
*۔ سیف الملوک کہاں لکھی گئی۔ گولکنڈہ
*۔ اسم اعظم کس کا شعری مجموعہ ہے۔ شہریار
*۔ محمد دین تاثیر کے دستخط، 1945 میں ترقی پسند تحریک کا آغاز۔۔۔ دو صحیح زمرے بتانا تھے۔
*۔ جانے کا نہیں شور سخن کا مرے۔۔۔ میر تقی میر
*۔ ساختیات پس ساختیات۔ گوپی چند نارنگ
*۔ مارکسی تنقید کو ترقی پسند تنقید بھی کہتے ہیں۔
*۔ بمبئی سے بھوپال تک ۔ عصمت چغتائی ، بابا لوگ، وغیرہ
*۔ والٹر پیٹر تاثراتی نقاد۔ (pyq)
*۔ لمبی لڑکی کس مجموعہ میں ۔ اپنے دکھ مجھے دے دو
*۔ باغ و بہار کے چوتھے درویش سے اقتباس ۔
*۔ دلی کی عجیب ہستیاں ۔ اشرف صبوحی ۔ دو زمرے صحیح تھے۔
*۔ الاؤ ، ٹھنڈا گوشت، تماشا گھر، راستہ بند ہے۔۔ مصنف کے نام
*۔ بوستان خیال کا پہلا ترجمہ عالم علی نے، بوستان خیال کا دہلوی ترجمہ ایمان دہلوی۔۔ دو صحیح زمرے ملانا تھا۔
*۔ چمن میں ہے یہ درختان سبز پر جوبن
کہ زہر کھاتے ہیں سبزان خط کشمیر
ذوق کا قصیدہ
*۔ میں کتاب دل میں اپنا حال غم لکھتا ہوں
ہر ورق اک بات تاریخ جہاں بنتا گیا
فراق گورکھپوری کا شعر گل نغمہ سے
*۔ مرثیہ کا بند۔ پانچ سوال۔ 1۔ کس کے مرثیہ سے۔ انیس کے
یک بیک طبل بجا فوج میں گرجے بادل
کوہ تھراے، زمیں ہل گئی گونجا جنگل
پھول ڈھالوں کے چمکنے لگے تلواروں کے پھل
مرنے والوں کو نظر آنے لگی شکلِ اجل
واں کے چاؤش بڑھانے لگے دل لشکر کا
فوجِ اسلام میں نعرہ ہوا یا حیدر کا
شور میدانیوں میں تھا، کہ دلیرو نکلو!
نیزہ بازی کرو، رہواروں کو پھیرو نکلو!
نہر قابو میں ہے، اب پیاسوں کو گھیرو نکلو!
غازیو! صف سے بڑھو غول سے شیرو نکلو!
رستمو! دادِ وغا دو، کہ یہ دن داد کا ہے
سامنا حیدر کرار کی اولاد کا ہے
شور سادات میں تھا، یا شۂ مرداں مددے
کعبۂ دیں مددے، قبلۂ ایماں مددے
قوتِ بازوئے پیغمبرِ ذی شاں مددے
دم تائید ہے، اے فخرِ سلیماں مددے
تیسرا فاقہ ہے، طاقت میں کمی ہے مولا!
طلب قوتِ ثابت قدمی ہے مولا!
*۔ 2۔ حیدر کرار سے کیا مراد ہے۔ حضرت علی
*۔ 3۔ شہ مرداں سے کون مرد ہے۔ حضرت علی
*۔ 4۔ پھول اور پھل میں صنعت۔ ایہام تناسب/حُسن طلب
*۔ 5۔
*۔ مہتاب پری کس کا کردار ہے۔ قطب مشتری
*۔پڑاؤ ناولٹ کس کا ہے۔ غیاث احمد گدی
*۔ رانی چتراوت کس مثنوی کا کردار ۔ گلزار نسیم
*۔ گلزار نسیم کی سرخی۔
*۔ گلستاں سعدی کہ ترجمہ کس نام سے ۔۔ باغ اُردو
*۔ مولوی عبد الحق 1870، قاضی عبد الودود 1896،امتیاز علی عرشی 1904، قرت العین حیدر 1925
*۔ سوانح کی ترتیب کا ایک سوال
*۔ آزاد، شیرانی، ندوی، ہاشمی۔ زمانی ترتیب
*۔ شاد، فانی ، حسرت، یگانہ۔ زمانی ترتیب
*۔ نذیر ، سر شار ، رسوا، شاعر۔ زمانی ترتیب
*۔ فورٹ ولیم کالج سے کتابیں۔باغ اُردو۔افسوس، گلشن ہند ۔ لطف، شکنتلا ۔جواں ، گلزار دانش۔ حیدری
*۔ غبار خاطر کو سب سے پہلے کس نے مرتب کیا ۔حکیم اجمل خان
* ۔ محمد حسن کی کتاب “ادبی تنقید” میں کس نوع کی تنقید ہے۔۔ عملی تنقید
*۔ عرفان صدیقی کی غزل۔
لپٹ سی داغ کہن کی طرف سے آتی ہے
جب اک ہوا تیرے تن کی طرف سے آتی ہے