Mh Set Urdu Jan 2018 Paper 3

Mh Set Urdu Jan 2018 Paper 3

31
Created on By Mohd Hilal Alam

SET EXAM

MH SET Jan 2018 PAPER - III Urdu

*MH SET Jan 2018 PAPER - III Urdu *

(Karwan E Adab & Adabi Kavish)

اپنا نام ڈالئے

1 / 75

کس شاعر نے شمال اور جنوب کے درمیان پل کا کام کیا؟

2 / 75

ایک روشن دماغ تھا،نہ رہا
شہر میں اک چراغ تھا،نہ رہا
یہ شعر حالی نے کس کے بارے میں کہا ہے؟

3 / 75

’’گل نغمہ‘‘ کس کا شعری مجموعہ ہے؟

4 / 75

’’دنیا میں اگر کسی شاعر سے غالب کا مقابلہ ہو سکتا ہے تو وہ گوئٹے ہیں۔‘‘ یہ قول غالب کے حوالے سے کس کا ہے؟

5 / 75

اقبال کے یہاں مرد مومن کا تصور کس سے ماخذ بتایا جاتا ہے؟

6 / 75

ذیل میں سے انجمن پنجاب کے تحت کون سی نظم لکھی گئی؟

7 / 75

’گلزار نسیم‘ کے مصنف کا پورا نام کیا ہے؟

8 / 75

شاد عظیم آبادی کے ہم عصر شاعر کا نام بتائیے؟

9 / 75

نمک خوان تکلم ہے فصا حت میری
ناطقے بند ہیں سن سن کے بلاغت میری
یہ شعر کس کے مرثیہ کا ہے؟

10 / 75

’’جو احسان ولیؔ نے اردو شاعری پر کیا تھا وہی احسان گلکرسٹ نے اردو نثر پر کیا ہے؟

یہ کس کا قول ہے؟

11 / 75

اردو ہندی کس بولی کے دو ادبی روپ ہیں؟

12 / 75

کتھا رسس کے کیا معنی ہیں؟

13 / 75

’اسد‘ آغا حشر کا کس ڈرامے کا کردار ہے؟

14 / 75

’’اپنے وقت کی نہایت فصیح و شیریں زبان ہے‘‘ باغ و بہار کے اسلوب کے لئے یہ کس نے کہا؟

15 / 75

یہ آرزو تھی تجھے گل کے رو برو کرتے
ہم اور بلبل بے تاب گفتگو کرتے
یہ شعر کس شاعر کا ہے؟

16 / 75

’’ایک شعر میں بت پرستی ہے، دوسرے میں عرفان۔۔۔ ابھی شب وصل کے مزے لوٹ رہے تھے ابھی شب ہجر میں مرنے لگے،ابھی خوشیاں شباب اور شوق شراب تھا،پیری آگئی اور خضاب لگارہے ہیں‘‘۔
غزل کے بارے میں یہ اقتباس کس کا ہے؟

17 / 75

غبار خاطر میں مولانا ابو الکلام نے کن پرندوں کی کہانی لکھی؟

18 / 75

’سراپا‘ کس صنف شاعری کس جز ہے؟

19 / 75

خاقانیٔ ہند کا خطاب کس شاعر کو ملا تھا؟

20 / 75

سر سید کی کتاب ’’اساب نغاوت ہند‘‘کی پہلی اشاعت کب ہوئی؟

21 / 75

درج ذیل میں سے کون محقق نہیں ہے؟

22 / 75

عاشق کہو اسیر کہو آگرے کاہے
ملا کہو دبیر کہو،آگرے کا ہے
یہ شعر کس کی نظم سے ماخوذ ہے؟

23 / 75

نظم ’صدائے درد‘ اقبال کے کس شعری مجموعے میں ہے؟

24 / 75

سرور جہاں آبادی کا انتقال کتنے سال کی عمر میں ہوا تھا؟

25 / 75

’’انیس نے واقعہ نگاری کی صفت کو جس کمال کے درجے تک پہونچایا، اردو کیا فارسی مین بھی اسکی نطیر یں مشکل سے ملیںگی۔‘‘
انیس کے بارے میں یہ قول کس کا ہے؟

26 / 75

ذیل میں سے قائم چاند پوری کا تذکرہ کون سا ہے؟

27 / 75

ادا و ناز رسوں آتا ہے وہ روشن جبیں گھر سوں
کہ جیوں مشرق سے نکلے آفتاب آہستہ آہستہ
یہ شعر کس کا ہے؟

28 / 75

’اردو کا ابتدائی زمانہ‘ کس کی تصنیف ہے؟

29 / 75

سو بار تیرا دامن ہاتھوں میں میرے آیا
جب آنکھ کھلی دیکھا اپنا ہی گریباں تھا
یہ شعر کس شاعر کا ہے؟

30 / 75

’’مومن نے جب قدر اسالیب بیان میں نزاکت و لطافت پیدا کردی ہے، وہ انکی ذہانت اور جولانی کا تماشا گاہ ہے۔
انداز بیان کہیں کیفیت سے خالی نہیں۔‘‘
یہ اقتباس کس کا ہے؟

31 / 75

آصف الدولہ کے دور میں کون سی مثنوی لکھی گئی؟

32 / 75

’’بوا حسینی‘ ذیل میں کس ناول کا کردار ہے؟

33 / 75

افسانہ ’ایک طوائف کا خط کا مصنف کا نام بتایئے۔

34 / 75

ذیل میں کون سا افسانہ کرشن چند کا نہیں ہے؟

35 / 75

ترقی پسند تحریک کا ابتدائی خاکہ کس ملک میں تیار ہوا؟

36 / 75

نقش فریادی ہے کس کی شوخئی تحریر کا
کاغذی ہے پیرہن ہر پیکر تصویر کا
یہ شعر کس شاعر کا ہے؟

37 / 75

ذیل میں کون سی نظم جوش کی ہے؟

38 / 75

’لکھنؤ کا عوامی اسٹیج کس کی تصنیف ہے؟

39 / 75

ْٓؓٓاقبال نے اپنی ’نالہ یتیم‘ کس جلسے میں پڑھی؟

40 / 75

نجم النساء کس مثنوی کا کردار ہے؟

41 / 75

کس شاعر کا تعلق حلقہ ارباب ذوق سے نہیں تھا؟

42 / 75

کاغذی ہے پیرہن کس کی خود نوشت سوانح عمری ہے؟

43 / 75

قصیدے کی تمہید کو کیا کہتے ہیں؟

44 / 75

کس شیر کی آمد ہے کہ رن کانپ رہا ہے
رن ایک طرف چرخ کہن کانپ رہا ہے
یہ شعر کس کے مرثیہ کا حصہ ہے؟

45 / 75

’’ان کو زبان اردو کے ساتھ وہی نسبت ہے جو ارسطو کو فلسفے کے ساتھ‘‘خان آرزو کے متعلق یہ قول کس کا ہے؟

46 / 75

ایجاز و اختصار اور رمزو ایما کس شعری صنف کے امتیازی اوصاف ہیں؟

47 / 75

گر رہا ہے سیاہی کا ڈیرا
ہو رہا ہے میری جان سویرا
اور وطن چھوڑ کے جانے والے
کھل گیا انقلابی پھریرا
جانے والے سپاہی سے پوچھو
وہ کہاں جارہا ہے
یہ کس کی نطم کا ٹکڑا ہے؟

48 / 75

’انجمن پنجاب کا سال قیام کیا ہے؟

49 / 75

’غالب کی شخصیت اور شاعری‘ کس کی کتاب ہے؟

50 / 75

ذیل میں کون سا کردار رتن ناتھ سرشار کا تخلیق کردہ ہے؟

51 / 75

ترقی پسند مصنفین کی دوسری کل ہند کانفرنس کب اور کس شہر میں ہوئی؟

52 / 75

درج ذیل میں سے کون سی کتاب کلیم الدین احمد کی نہیں ہے؟

53 / 75

سعادت حسن منٹو کے افسانے ’’نیا قانون‘‘ کا مرکزی کردار کون ہے؟

54 / 75

’’مضامین پطرس‘‘کے علاوہ پطرس کے مزاحیہ مضامین کتنے اور مجموعے شائع ہوئے؟

55 / 75

’’اس نظم میں‘‘ کس کی تنقیدی کتاب ہے؟

56 / 75

’’ذکا ء اللہ کا دماغ ایک بنیئے کی دکان ہے جس میں ہر قسم کی جنس موجود رہتی ہے‘‘
یہ کس کا قول ہے؟

57 / 75

’نغمہ ٔالہام‘‘ کس کا مجموعۂ غزلیات ہے؟

58 / 75

جدیدیت کے علم برداروں نے کس بات کی شدید مخالفت کی؟

59 / 75

راجندر سنگھ بیدی کا ناول’’ایک چادر میلی سی‘‘کا موضوع کیا ہے؟

60 / 75

بستے ہیں تیرے سائے میں سب شیخ و برہمن
آباد تجھی سے ہے یاں گھر دیر و حرم کا
اس شعر میں کون سی صنعت ہے؟

61 / 75

ذیل میں کون سا ڈرامہ ایمرجنسی کے پس منظر میں لکھاگیا؟

62 / 75

عصمت چغتائی نے ’راحت‘ کا کردار اپنے کس افسانے میں پیش کیا ہے؟

63 / 75

ذیل میں سے کون سی صنف زبانی بیانیہ کے لئے مشہور ہے؟

64 / 75

ذیل میں سے کون سا ناول مرزا ہادی رسوا کا نہیں ہے؟

65 / 75

اس نثر کو کیا کہتے ہیں جس میں وزن ہو، قافیہ نہ ہو؟

66 / 75

ملا وجہی نے سب رس میں حسن کے عاشق کے طور پر کس کو پیش کیا گیا ہے؟

67 / 75

اردو کی طبع زاد داستان کون سی ہے؟

68 / 75

کالی داس کے ناٹک شکنتلا کا ترجمہ کاظم علی جوان نے کس نام سے کیا؟

69 / 75

نظم ’’شب قدر‘‘ انجمن پنجاب کت جلسے میں کس نے سنائی تھی؟

70 / 75

ہندآریائی خاندانوں کو کتنے حصوں میں تقسیم کی گیا ہے؟

71 / 75

’’انواع شاعری میں یہ صنف تمام انواع شاعری کی بہ نسبت زیادہ وسیع اور ہمہ گیر ہے۔ شاعری کے جس قدر انواع ہیں سب اس میں نہایت خوبی سے ادا ہو سکتے ہیں‘‘۔
شبلی نے یہ اقتباس کس صنف شاعری کے اوصاف بیان کئے ہیں؟

72 / 75

’دریائے لطافت‘‘کا موضوع کیا ہے؟ 

73 / 75

’’نظیر اکبر آبادی اردو شاعری کے آسمان پر ایک درخشندہ ستارہ ہے‘‘
یہ قول کس ناقد ہے؟

74 / 75

’منگل‘ کس ناول کا کردار ہے؟

75 / 75

ذکر میرکیا ہے؟

Your score is

The average score is 72%

0%

error: Content is protected !!